کیا تعلیمی ادارے اکتوبر میں کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بڑا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کیسز میں کمی کے بعد تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہو گا تا ہم وفاقی وزیر تعلیم نے اکتوبر تک سکول بند رکھنے کی تردید کی ہے
وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فیک اکاؤنٹ سے میرے نام سے غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں ، خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ اسکول اکتوبر تک بند رہیں گے ،ایسا نہیں ہے، 15 ستمبر کو اسکول کھولنے کا 7 ستمبر کو وزارت تعلیم حتمی فیصلہ کرے گی۔
Some fake accounts in my name are spreading false news that schools will remain closed till Oct. Not true. Education ministers meet on 7th to finally decide with likelihood of opening on Sept 15 in a phased manner
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) September 4, 2020
واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سےمتعلق حتمی فیصلہ 7ستمبر کو ہو گا، اسکول،کالجز ، یونیورسٹیز کو روٹیشن کی بنیاد پر کھولا جائے گا، تعلیمی ادارے حتمی فیصلے سے قبل ایس او پیز پر عمل کی تیاری یقینی بنائیں۔
ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق سی این او سی کا اجلاس ہوا,اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں اورمدارس کے نمائندوں نے شرکت کی،اجلاس میں شرکاکورونا کی ملکی و عالمی سطح پرصورتحال سے آگاہ کیا گیا،شرکا کو تعلیمی ادارے کھولنے کے بعد طلبہ کو درپیش خطرات کا جائزہ لیاگیا
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں فیس ماسک کااستعمال اورسماجی فاصلے پرعملدرآمد چیلنج ہوگا،حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا،تعلیمی اداروں کو یونیورسٹی ، کالجز ، ہائی اسکولز کی ترتیب کے مطابق کھولا جائے گا،
این سی او سی اجلاس میں شرکاء نے تجویز دی کہ تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولا جائے،تعلیمی اداروں کو بڑی سے چھوٹی کلاسز کی طرف مرحلہ وار کھولا جائے،پہلے یونیورسٹی پھر کالج اور بعد میں اسکول کھولے جائیں،تعلیمی اداروں میں زیادہ ہجوم والی سرگرمیوں سے گریز کیا جائے،
چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا
چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا
وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے میں سکول کھلنے کے حوالے اہم اعلان
جہاں بھی اسکولز کھل رہے ہیں وہاں کورونا سے متعلق مسائل سامنے آرہے ہیں،مراد راس
تعلیمی ادارے کھولنے کے حتمی فیصلے سے قبل تعلیمی اداروں کو تمام کوڈ پروٹوکول کو یقینی بنانا چاہئے اور اسی کے مطابق تیاری کرنی ہوگی۔ این سی او سی نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ ٹریکنگ ، ٹریسنگ اور جانچ سے کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکاء کو بتایا کہ این سی او سی اور وزارت صحت روزانہ کی بنیاد پر بیماریوں کے اعدادوشمار کی گہرائی سے نگرانی کریں گے ، خاص طور پر تعلیمی اداروں کے افتتاح پر بھی خیال رکھا جائے گا ، آئی ٹی پر مبنی مانیٹرنگ میکنزم تیار کیا جائے تاکہ صحت کی رہنما خطوط اور کوویڈ کنٹینمنٹ اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔
7ستمبرکو تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اجلاس بلائیں گے،شفقت محمود