10 افراد کے قتل کے الزام میں ‘پی ایس پی’ کارکن گرفتار

کراچی :کراچی میں کتنے ٹارگٹ کلرہیں ، کہ بڑی تعداد میں پکڑے جانے کے باوجود بھی ابھی تک یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا اور آئے روز نیا ٹارگٹ کلرپکڑاجاتاہے، اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس نے جواں سالہ لڑکی سمیت 10 افراد کے قتل کے الزام میں پاک سرزمین پارٹی کے کارکن کو گرفتار کرلیا۔

"مشن پرواز”فخرعالم اورائیرچیف مارشل مجاہد،مبارک اورشکریہ ایک ساتھ

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس شرقی اظفر مہیسر نے کہا کہ پولیس نے پی ایس پی کارکن سمیت آپریشن میں 4 دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والے دیگر ملزمان مختلف علاقوں میں بنگلوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتیوں کا ماضی اورحال بتادیا

اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ‘گلشن اقبال پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا جن میں وسیم عرف کمانڈو، جاوید، عتیق، امین اور ساجد شامل ہیں۔’انہوں نے کہا کہ کمانڈوں ڈکیتوں کے گروہ کا سرغنہ ہے جو قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ایس ایس پی شرقی کا کہنا تھا کہ وسیم نے ایم کیو ایم حقیقی چھوڑ کر اب پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

میرے والد کی قبر ٹیکسلا میں ہے:امریکی خاتون نےنیا دعویٰ کردیا

Comments are closed.