کنگ ایڈورڈ کے وائس چانسلرخالد مسعود گوندل کو جنسی ہراساں کیس میں شوکاز نوٹس جاری

0
32

کنگ ایڈورڈ کے وائس چانسلرخالد مسعود گوندل کو جنسی ہراساں کیس میں شوکاز نوٹس جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون محتسب پنجاب میں خاتون ڈاکٹر کی جنسی ہراسگی کی درخواست پر سماعت ہوئی

جنسی ہراساں کرنیوالے کنگ ایڈورڈ کے وائس چانسلرخالد مسعود گوندل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے

خاتو ن محتسب پنجاب رخسانہ گیلانی نے خاتون ڈاکٹر ڈالیا محمود کی جنسی ہراسگی کی درخواست پر سماعت کی،میوہسپتال کی خاتون ڈاکٹر نے میاں دائود ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ، درخواستگزار نے کہا کہ وائس چانسلر کنگ ایڈوورڈ خالد مسعود گوندل ڈیڑھ سال سے خاتون ڈاکٹر کو جنسی طور پر ہراساں کر رہے ہیں،وائس چانسلر نے متعدد مرتبہ جنسی ہراساں کیا، انکار پر تنگ کرنا شروع کر دیا،وائس چانسلر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ تم مجھے بہت اچھی لگتی ہو، کیا میں تمہیں اچھا نہیں لگتاوائس چانسلر نے کہا کہ میری باتیں مان لو اور اپنے مستقبل کےبارے میں سوچو،وائس چانسلر نے کہا کہ میرے ساتھ اچھے تعلقات ہونگے تو بہت ترقی کرو گی،

درخواستگزار نے کہا کہ ڈیڑھ برس سے وائس چانسلر کی ایماء پر ملازمت میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں، کبھی غیرمجاز اتھارٹی سے نوٹس بھجوا دیا جاتا ہے، کبھی نامعلوم نمبروں سے نوٹس بھجوایا جاتا ہے،نامعلوم نمبروں سے ملنے والے نوٹس کا پتہ کرتی ہوں تو کوئی جواب نہیں دیا جاتا،وائس چانسلر گھنٹہ گھنٹہ کبھی وی سی آفس اور کبھی ساتھ والے دفتر میں بٹھائے رکھتے ہیں،وائس چانسلر کے غیراخلاقی مطالبات نہ ماننے پر نوکری سے برطرفی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،وائس چانسلر اور اسکے ساتھیوں کی نوکری سے برطرفی کی دھمکیوں کے آڈیو ثبوت موجود ہیں،آڈیو ثبوت میں سنا جا سکتا ہے کہ وائس چانسلر اور اس کے ساتھی بار بار دبائو ڈال رہے ہیں،

درخواستگزار نے مزید کہا کہ وائس چانسلر کی منتیں کر چکی ہوں کہ میرا پیچھا چھوڑ دیں مگر اب وہ انتقامی کارروائیوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں، وائس چانسلر بلاوجہ تجربہ کے سرٹیفکیٹ اور ملازمت کی دیگر دستاویزات دبا کر بیٹھے ہوئے ہیںوائس چانسلر خالد مسعود گوندل کیخلاف جائے ملازمت پر خواتین کو ہراساں کرنے کے قانون کے تحت کارروائی کی جائے،خاتون محتسب نے وائس چانسلر کو خاتون ڈاکٹر کیخلاف ہر قسم کی تادیبی کارروائی سے بھی روک دیا

وائس چانسلر خالد مسعود گوندل کو 5دنوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا،خاتون محتسب نے جنسی ہراسگی کی شکایت پر مزید سماعت22دسمبر تک ملتوی کر دی،خاتون محتسب نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک جواب نہ آیا تو وائس چانسلر کیخلاف یکطرفہ کارروائی ہوگی،

Leave a reply