کافی عرصے سے لوگ منتظر تھے کہ شاہ رخ خان کے بچے فلموں میں آئیں لیکن لگتا ہے اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہو رہی ہیں کیونکہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان جو کہ ذویا اختر کی فلم ”دا آرچی“ سے اپنا ڈیبیو کر رہی ہیں اس کی شوٹنگ کا پہلا شیڈیول مکمل ہو گیا ہے ،پہلا شیڈیو ل اوٹی میںتھا خبریں ہیں کہ اوٹی میں ہونے والا کام اب ختم ہو چکا ہے۔نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی اس فلم میں سہانا خان کے ساتھ سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ امیتابھ بچن کا گرینڈ بیٹا آگستیا نندہ بھی ڈیبیوکررہے ہیں ۔ فلم میوزیکل ڈرامہ ہے جس کا ٹیزر بھی ریلیز کیا جا چکا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس فلم میں کون کون کام کررہا ہے ۔

یاد رہے کہ زویا اختر نیٹ فلیکس کے لیے بین الاقوامی مزاحیہ کتاب آرچی کے ہندوستانی ورژن پر کام کر رہی ہیں۔شاہ رخا ن نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی بیٹی سہانا خان اداکاری میں بہت زیادہ دلچپسی رکھتی ہے جبکہ ان کا بیٹا آریان ہدایتکاری میں دلچپسی رکھتا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ سہانا خان کیسی اداکارہ ثابت ہوتی ہیں کیونکہ ان کے والد نے تو کنگ خان ہونے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے ۔اُدھر خوشی کپور کا بھی یہ پہلا پراجیکٹ ہے سری دیوی کے پرستار ان میں اپنی پسندیدہ اداکارہ کو شاید دیکھنا چاہتے ہیں ۔بالی وڈ کے نامور ستاروں کے بچے اس فلم سے اپنا ڈیبیو کررہے ہیں اس لئے اس فلم کا سب کو ہی بے چینی سے انتظار ہے ۔

Shares: