بالی ووڈ اداکار عامر خان کے قریبی دوست اور بھارتی پروڈیوسر، اداکار حاجی امین کا کہنا ہے کہ جب عامر خان اور کرن راؤ نے مجھ سے اور میری اہلیہ سے اپنی طلاق کے فیصلے کا ذکر کیا تو ہم چونک گئے تھے۔

بغی ٹی وی : عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کے حوالے سے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں حاجی امین نے کہا کہ کرن راؤ نے طلاق کے بیان سے قبل اُنہیں اپنی فیملی فوٹو میسج پر بھیجی تھی۔

حاجی امین نے کہا کہ جب دونوں نے ہم سے طلاق کے حوالے سے بات کی تو ہم چونک گئے تھے میں نے اور میری اہلیہ نے عامر اور کرن کی مکمل بات سُننے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ ہم اس مشکل وقت میں انہیں تسلی دیں گے اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ کا باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ کرن اور عامر ابھی بھی اچھے دوست ہیں اور فی الحال کارگل میں ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ ان کا بیٹا آزاد بھی ان کے ساتھ ہے عامر اور کرن نے مجھے اور میری اہلیہ کو یقین دلایا کہ طلاق کے باوجود بھی وہ ایک دوسرے سے ملتے رہیں گے اور اُن کے مابین کچھ نہیں بدلا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج صبح مجھے کرن کا پیغام ملا، انہوں نے عامر اور آزاد کے ساتھ کارگل سے اپنی تصویر شیئر کی جہاں وہ لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 15 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کردیا ہے۔

عامر خان اور کرن راؤ 28 دسمبر 2005 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے ان کا یک بیٹا آزار راؤخان ہے-

Shares: