اداکارہ کرن تعبیر جنہوں نے شوبز میں آنے کے بعد تیزی سے شہرت سمیٹی لیکن ایک عرصے سے وہ شوبز سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں ، حال ہی میں انسٹاگرام پر انہوں نے ایک سوال و جواب کا سیشن کیا اس میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ سکرین پر نظر کیوں نہیں آتیں اس سوال پر انہوں نے کہا کہ میں اپنے گھر میں اچھے سےرہ رہی ہوں ، پر سکون زندگی بسر کررہی ہوں میں ابھی بالکل بھی شوبز میں آنے کےلئے زہنی طور پر تیار نہیں ہوں، انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا انسان کو ڈپریشن دیتی ہے
، اگر کسی نے آگے بڑھنا ہے یا ہیرو ہیروئین بننا ہے تو پھر اسکو دوسروں کی خوشامد کرنی پڑتی ہے اور ان کو خوش کرنا پڑتا ہے جو ایسا کرتا ہےوہ آگے بڑھ جاتا ہے ، ورنہ پھر چھوٹے موٹے کردار ہی ملتے ہیں. اور میں نہیں چاہتی کہ میں کسی کی خوشامدیں کروں اور پھر جا کر مجھے کوئی ایسا کردار ملے جس سے لوگ مجھے پہچانیں .” میں سمجھتی ہوں کہ میں اپنی زندگی میں خوش ہوں اسلئے میںنہیں چاہتی کہ میں مفت میں ڈپریشن لوں” اور دیکھوں کہ کون کیا کررہا ہے. میں جہاںہوں خوش ہوں اگر لگا کہ مجھے شوبز میں واپسی کرنی چاہیے تو کر لوں گی ورنہ میں ایسے ہی ٹھیک ہوں.
بلبلے میرے کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ