سونم باجوہ اور گپی گریوال کی لاہور اور کراچی کے میڈیا سے گفتگو

پاکستانی فنکار بہت باصلاحیت ہیں اور ہم ان کے بہت بڑے مداح ہیں.
0
53
gippi-grewal

کیری آن جٹا تھری جو کہ عید الاضحی کے موقع پر پاکستان میں بھی ریلیز ہورہی ہے ، انڈین پنجابی اس فلم کو ریلیز کے لئے این او سی بھی مل چکا ہے، اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں‌ معروف کامیڈین ناصر چنیوٹی نے کام کیا ہے. انڈیا سے خصوصی طور پر سونم باجوہ اور گپی گریوال نے لاہور اور کراچی کے میڈیا سے گفتگوکی . سونم اور گپی گریوال کا یہ کہنا تھا کہ ہم پاکستان آنا چاہتے ہیں لیکن ہم نہیں آسکے. لیکن ایک وقت ایسا آئے گا جب ہم پاکستان آئیں گے. انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے کی ہماری شدید خواہش ہے. ان دونوں اداکاروں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی فنکار بہت باصلاحیت ہیں اور ہم ان کے بہت بڑے مداح ہیں.

سونم باجوہ نے کہا کہ میں اپنے تمام پاکستانی مداحوں کو پیار بھیج رہی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ ہماری فلم کیری آن جٹا تھری پاکستان میں دیکھی اور پسند کی جائیگی. گپی گریوال نے کہا کہ ”پاکستانیوں نے ہمیشہ ہی انڈین فلموں کو محبت دی ہے اس کے لئے آج میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں”. دونوں فنکاروں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ جلد سے جلد پاکستانی اور انڈین فنکار مل کر کام کریں تاکہ دونوں ملکوں کے فنکاروں کو اس سے فائدہ ہو.

تیری میری کہانیاں اگر کامیاب ہوگئی تو یہ تجربہ فلم انڈسٹری کو فائدہ دے گا شہریار منور

ندیم بیگ نے مہوش حیات کے ساتھ پنجابی فلم کا اعلان کر دیا

فادر ز ڈے کے حوالے سے سہیل احمد کی دل کو چھو لینے والی پوسٹ

Leave a reply