انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کی مد میں کس نے پیسے کمائے،لاہور ہائیکورٹ کاتحقیقات کا حکم

0
109
lahore high court

لاہور ہائیکورٹ.اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی

عدالت نے ہائی وے اور موٹرویز پر کجھور کا درخت لگانے سے روک دیا ، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ لاہور کے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش پر تحقیقات ہونی چاہیے ،انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کی مد میں کس نے پیسے کمائے ہیں ،انڈر پاسز کی حالت پہلے سے بھی عجیب سی کردی ہے اور وہ مذاق لگ رہےہیں ،عجیب سی لائٹیں لگا دی ہیں جو پہلے دن ہی بند ہوگئی ہیں.تحقیقات ہوئی تو ضرور پتہ چلے گا کس نے پیسہ کمایا ہے،پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جائے،رپورٹس بتا رہی ہیں 2026 اور 2027 تک پانی ختم ہو جائے گا ،اس وقت لاہور میں پانی کا ٹینکر چلا کرے گا .

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ پانی کے میٹر لگانے کے حوالے سے واسا نے کیا اقدامات کیے؟ ممبر واٹرکمیش نے کہا کہ پانی کے میٹر لگوانے کے لیے ایک سال کی مہلت درکار ہے،سرکاری وکیل نے کہا کہ حکومت دس ہزار طالب علموں کو الیکٹرک بائیکس فراہم کرے گی . ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ تمام پرائیویٹ سکولز کو ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دینا چاہی، محکمہ سکولز ایجوکیشن کو پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کا حکم دیاجائے ،جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی.

سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

 ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے

Leave a reply