کس امیدوار کو ووٹ ڈالوں گا،شیخ رشید کے دعوے نے بڑوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اب ہمیں الیکشن اصلاحات کی طرف جانا چاہیے تاکہ جمہوریت مضبوط ہو۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسمبلی پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہجمہوریت کی توانائی کے لیے الیکشن میں جو رکاوٹیں ہیں سب کو مل بیٹھ کر دور کرنے چاہئے،جب انتخابات نزدیک ہوتے ہیں تو لوگوں کے مسائل زندہ ہو جاتے ہیں اور یہ اچھا ہوتا ہے کیونکہ لوگوں کے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔
عمران خان کے امیدوار کو ووٹ ڈالنے جا رہا ہوں،شیخ رشید احمد#baaghitv #pakistan #SenateElections2021 #Senate #wednesdaythought #جاگ_الیکشن_کمیشن_جاگ #SenateElections #islamabad @PTIofficial @MediaCellPPP @ShkhRasheed pic.twitter.com/2C28pDZIR7
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 3, 2021
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے امیدوار کو ووٹ ڈالنے جا رہا ہوں، وزیر اعظم عمران خان کا امیدوار شیخ حفیظ ہی انتخابات میں کامیاب ہوں گے جبکہ ہار اور جیت کا اعلان 7 سے 8 گھنٹے تک ہو جائے گا۔فی الحال اسلام آباد کا ہی الیکشن رہ گیا ہے اور صوبوں کی کوئی بات نہیں کر رہا۔سینیٹ الیکشن اچھا ہے تحریک انصاف کے ناراض اراکین کی مسائل سینیٹ الیکشن کی وجہ سے حل ہو گئے۔
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن پہلے کہتی تھی کہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے پھر انہوں نے انتخابات میں حصہ بھی لیا اور اب سینیٹ انتخابات میں بھی حصہ لے رہے ہیں، اس حوالے سے پنجاب میں سب سے بڑا معرکہ ہونا تھا لیکن وہاں انہوں نے کمال کیا اور حصہ بقدر جثہ لے لیا۔
علی حیدر گیلانی کی ویڈیو اور تحریک انصاف کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراض پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے ساری زندگی یہی دیکھا ہے کہ الیکشن ایک دن کا ہوتا ہے، بعد میں لوگ اعتراضات کرتے رہتے ہیں۔ تحریک انصاف نے اعتراض داخل کردیا ہے لیکن اس کا فیصلہ آج نہیں آئے گا، آج فیصلہ الیکشن کا آئے گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پارلیمنٹ ہاوَس میں موجود ہیں،وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزار ی نے ووٹ کاسٹ کرلیا وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاوَس میں اپنے چیمبر میں موجود ہیں
وفاق اور صوبوں میں جنرل نشستوں پر 39 امیدوار آمنے سامنے ہیں، خواتین 18، ٹیکنو کریٹ 13 اور اقلیتی نشستوں پر 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔ آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے
اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اپنی 157 نشستیں ہیں، اتحادیوں میں ایم کیو ایم کی 7، مسلم لیگ ق کی اور بی اے پی کی 5، 5 جی ڈی اے کی 3، شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی 1، 1 نشست جبکہ 1 آزاد امیدوا اسلم بھوتانی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس طرح پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
سیاسی جلسے جلسوں پر پابندی،عدالت نے کس کو کیا طلب؟
مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج
پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے
سینیٹ انتخابات کیسے ہوں گے؟ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
سینیٹ انتخابات، سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی ردعمل آ گیا
سینیٹ انتخابات میں شبلی فراز نہیں بلکہ کس کو ووٹ ملیں گے؟ شبلی فراز نے سچ بتا دیا
سینیٹ الیکشن، اپوزیشن کی دو پارٹیوں کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کو خریدنے کی کوشش
سینیٹ انتخابات، پنجاب کی طرح باقی صوبوں میں بھی سیٹلمنٹ جاری،وفاقی وزیر کا اہم انکشاف
سینیٹ انتخابات،مسلم لیگ ن خفیہ بیلٹ کے حق میں ہی تھی،ن لیگی رہنما بول پڑے
سینیٹ انتخابات، قومی اسمبلی میں حفیظ شیخ اور گیلانی کا آمنا سامنا، اب تک کس کس نے ووٹ کاسٹ کر لیا؟
سینیٹ انتخابات، فیصل واوڈا صحافی پر برس پڑے، گیلانی نے کر دیا کامیابی کا دعویٰ
سینیٹ انتخابات، 17 ماہ بعد خورشید شاہ اسمبلی آئے تو ایسی بات کر دی کہ بلاول بھی دیکھتے رہ گئے
سینیٹ انتخابات ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پولنگ ایجنٹ کا "گڑ بڑ” کا الزام
دوسری طرف متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں میں سے مسلم لیگ ن کی 83، پیپلزپارٹی کی 55، متحدہ مجلس عمل پاکستان کی 15، اے این پی اور جماعت اسلامی کی 1،1 نشست جبکہ 3 آزاد امیدواروں کا ساتھ بھی حاصل ہے۔ متحدہ اپوزیشن کے مجموعی اراکین کی تعداد 161 بن جاتی ہے۔ یوں وفاق کی جنرل نشست پر اپوزیشن کو جیتنے کے لئے حکومتی اتحاد میں سے 10 ووٹ توڑنے ہوں گے۔
اس وقت قومی اسمبلی کا ایوان 341 اراکین پر مشتمل ہے، اگر تمام ووٹ کاسٹ ہوتے ہیں تو جیتنے والے امیدوار کو 171 ووٹ درکارہوں گے۔ اگر تمام ووٹ کاسٹ نہیں ہو پاتے تو کاسٹ ووٹوں میں سے 51 فیصد ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار فاتح قرار پائے گا۔
سینیٹ انتخابات، وزیراعظم کہاں موجود ہیں؟ حنا ربانی کھر کا بڑا دعویٰ