پی ٹی آئی احتجاج؛ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیاجائے گا. آئی جی اسلام آباد

0
71

کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیاجائے گا، آئی جی اسلام آباد

پی ٹی آئی کے فیض آباد دھرنے کے اعلان پر آئی جی اسلام آباد نے واضح طور پر کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں غیرقانونی سرگرمی ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 26 نومبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان کیا تھا، اور اس حوالے سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے ڈی سی راولپنڈی کو درخواست دے دی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے بحیثیت ضلعی صدر تحریک انصاف ڈی سی راولپنڈی کو درخواست میں کہا ہے کہ تحریک انصاف 26 نومبر کو فیض آباد کے قریب اجتماع کرے گی اور دھرنا بھی دے گی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دھرنا لانگ مارچ کا تسلسل ہے، اور سابق وزیراعظم عمران خان اجتماع اور دھرنے کی قیادت کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس اورضلعی انتظامیہ سے ملاقات بھی کی ۔ بتایا کہ چھبیس نومبرکو جلسے کے شرکاء علامہ اقبال پارک میں جمع ہوں گے جبکہ مرکزی اسٹیج مری روڈ پرسروے آف پاکستان کی عمارت کےسامنے لگایا جائےگا۔ اسد عمر اور شبلی فراز نے مجوزہ مقام کا دورہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں؛
فیفا کے وارے نیارے ہوگئے؛ اسپانسر شپ سے ایک بلین ڈالر اضافی کمالیے
پروین رحمان قتل کیس؛ ملزمان کو دی گئی سزا کالعدم قرار
انتظار ختم! تاریخ کا مہنگا ترین عالمی فٹبال میلہ قطر میں سج گیا:میزبان ملک قطرپہلے میچ میں ہی ہارگیا
دوسری جانب سیاسی اجتماع و دھرنے کے پیش نظر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں آئی جی نے واضح کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد کے داخلی راستوں کی ممکنہ بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات بھی پیش آسکتی ہیں۔ اجلاس میں طے پایا کہ ریڈ زون کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس پولیس ،ایف سی اور رینجرز کے دستے تعینات ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ضروری فیصلے کر لیے گئے ہیں، اہلکاروں کو ڈرونز اور باڈی کیمرے مہیا کر دئیے گئے ہیں، جب کہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ضلع بھر میں سرچ آپریشنز بھی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a reply