قومی کرکٹرشاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں جلد آؤٹ کرنے میں ہر کھلاڑی نے بھرپور حصہ ڈالاکل میچ کا آخری مگر اہم دن ہے
کوشش ہوگی ویسٹ انڈیز کو مکمل آؤٹ کرکے سیریز برابر کریں –
باغی ٹی وی : شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میچ جیتنے کے لیے ہمیں اچھی اور نپی تلی باؤلنگ کرنی ہوگی ہمیشہ کہتا ہوں بیٹنگ کی طرح باؤلنگ میں بھی پارٹنرشپ کی ضرورت ہوتی ہےپہلی اننگز میں محمد عباس، فہیم اشرف اور حسن علی نے عمدہ باؤلنگ کی-
انہوں نے کہا کہ دوسرے اینڈ سے عمدہ باؤلنگ نے حریف ٹیم پر دباؤ ڈالے رکھا کسی بھی میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنا فخر کی بات ہوتی ہےٹیسٹ کرکٹ میں آج اپنی بہترین باؤلنگ اپنے اہلخانہ کے نام کرتا ہوں-
واضح رہے کہ دو میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز محمد عباس اور شاہین شاہ کی شاندار بولنگ کے باعث ویسٹ انڈیز 150 پر ڈھیر ہو گئی جمیکا میں کھیلے جا رہے بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر 152 رنز کی برتری حاصل ہے-