آج کل فیروز خان ہیں گھریلو تشدد کی وجہ سے بہت زیادہ خبروں میں ایک وقت میں محسن عباس حیدر بھی اسی صورتحال سے گزر رہےتھے جیسے فیروز خان کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے محسن عباس حیدر کا بھی بائیکاٹ کیا گیا . لیکن محسن عباس پر کافی عرصے سے اس حوالے سے تنقید ہونا بند ہو گئی تھی تاہم رابعہ انعم نے ندا یاسر کے شو میں محسن عباس حیدر کی موجودگی میں شو میں بیٹھنے سے انکار کر دیا . اس کے بعد محسن عباس کے معاملے نے ایک بار پھر ہوا پکڑی ہے. اب سونیا حسین نے ان دونوں اداکاروں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کون ظالم ہے کون مظلوم صرف تصویریں دیکھ کر اندازہ نہیں لگایا جا سکتا . مجھے ان دونوں کے معاملے کی حقیقت کی جانکاری
نہیں ہے اسلئے میں کوئی خاص بات نہیں کر سکتی لیکن یہ ضرور ہے کہ کسی کی صرف تصاویر دیکھ کر اسکو مظلوم اور دوسرے کو ظالم مت کہیں اور بائیکاٹ کرنے سے مسئال حل نہیںہوں گے بلکہ ایسے لوگوں کا ساتھ دیں اور ان کی مدد کریں تاکہ وہ علاج کروا کے نارمل زندگی گزارنے کے قابل ہوسکیں. میں فیروز اور محسن کے معاملے پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتی لیکن معاملات کو ٹھیک انداز میںہینڈل ضرور کیا جانا چاہیے.








