کسی کا لحاظ نہیں کروں گا،مولانا کو خطرہ ہے، شیخ رشید
وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت اجلاس ہوا
اجلاس میں چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد کمانڈنٹ ایف سی شریک ہوئے ،اے آئی جی اسپیشل برانچ اور رینجرز کے اعلیٰ افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں گزشتہ رات پارلیمنٹ لاجز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اعلیٰ افسران سے سوال کیا کہ رضا کار پارلیمنٹ لاجز میں کیسے داخل ہوئے؟ آئندہ ایسے واقعات کا تداراک کیا جائے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سیکیورٹی کی صورتحال کو موثر بنانے کی ہدایت کی،
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ گزشتہ روز جو واقعہ ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں لاجز میں اراکین کی فیملیز رہتی ہیں 50 افراد کو لاجز میں داخل کیاگیا ،5گھنٹے ہم نے مذاکرات کیے ہم نے کسی کے خلا ف دہشت گردی کا مقدمہ نہیں بنایا ،کامران مرتضیٰ نے پولیس سے متعلق انتہائی غلیظ زبان استعمال کی، پولیس پر تشدد کیاگیا ،6افراد زخمی ہوئے بہارہ کہومیں دہشت گرد گروپ گرفتارکیا گیا ،نجی ملیشا نے پولیس پر تشدد کیا ،6افراد زخمی ہوئے ،یہ لوگ 172افراد کو لا ہی نہیں سکتے اور راہ فرار اختیار کررہے ہیں جو قانون کو ہاتھ میں لے گا ،قانون ان کو نہیں چھوڑے گا ہمارےپاس اطلاعات اچھی نہیں ہیں،
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ سب سے زیادہ خطرہ مولانا فضل الرحمان اور شیخ رشید کوہے،دونوں پر تین تین بار حملے ہو چکے ہیں،آج وزیر اعظم کیساتھ جانا تھا میرا پسندیدہ جہاز J10c کی فلائنگ پاسٹ ہے لیکن کچھ اہم فیصلے کرنے تھے میں اسلام آباد رُک گیا ہوں ،نجی ملیشا کو اسلام آبا دکے ریڈ زون میں داخل ہونے نہیں دیں گے میں تمام اپوزیشن رہنماوں کو درخواست کرتا ہوں کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہیں اپوزیشن والے عمران خان سے ذاتی لڑائی لڑ رہے ہیں میں کسی کا لحاظ نہیں کروں گا قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کا یہ نہیں دیکھوں گا کہ کون کتنا بڑا لیڈر ہے۔الیکشن کے دن پارلیمنٹ ہاوس، پارلیمنٹ لاجز رینجرز اور ایف سی تعینات کی جائے گی تا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے رات صرف ٹریلر دکھایا ہے،یہ کسی طرف اور طرف جا رہے ہیں اور اگر یہ کسی اور طرف گئے تو دھر لیے جائیں گے قانون ہاتھ میں لیا گیا تو اگلی بار دہشتگردی کا پرچہ کاٹیں گے،ان کو اسلام آباد کی پولیس پر اعتبار نہیں تو ہم انکو ایف سی دیتے ہیں رینجرز بلوا لیتے ہیں اور کیا چاہیے گاڑیاں بھی فراہم کر دیں گے پھر یہ نہ کہنا کہ ہمارے 12 بندے کدھر گئے
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اکتوبر 2019 میں انصار الاسلام پر پابندی لگائی گئی،اپوزیشن والے 172لوگ لائیں نہیں تو پرانی تنخواہ پر کام کریں ،فضل الرحمان نے کہاکہ ہماری لاٹھیاں تیارہیں ،عمران خان نے کہاکہ ہم امریکہ ،یوکرین ،چین سب کے ساتھ ہیں الیکشن کے وقت پارلیمنٹ کے باہر شکرانے کی دعائیں ہوں گی،اپوزیشن والے قانون کو ہاتھ میں نہ لیں ،غلطی کریں گے تو آپ خسارے میں رہیں گے،بے نظیر بھٹو 12ووٹوں سے ہاری تھیں یہ بھی ہا رجائیں گے ،یہ لوگ ڈرامے کررہے ہیں ،اب بڑی اسکرین پر دکھاتے ہیں فضل الرحمان کو پہلے بھی استعمال کیا گیا اور اب بھی وہ استعمال ہورہے ہیں یہ پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،فوج ہمیشہ جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہوگی،شکر ہے آپ کہہ رہے ہیں فوج نیوٹرل ہے
وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاوس کو رینجرز اور ایف سی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
،پارلیمنٹ لاجز،گرفتاریاں شروع، سعد رفیق زخمی
اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات
بزدار کیخلاف عدم اعتماد،پرویز الہیٰ سے ملنے اہم شخصیات پہنچ گئیں
بزدار بھی کرسی بچانے کیلئے متحرک، بڑا فیصلہ کر لیا
ایمپائراسی طرح نیوٹرل رہا تو بڑے بےآبرو ہوکر جانا ہوگا،اہم شخصیت کا دعویٰ
صبربھائی، ابھی کچھ دن ہیں،مریم نوازنےعمران خان کو ٹویٹر پرٹیگ کر کےایسا کیوں کہا؟
ایم کیو ایم وفد کی آصف زرداری سے ملاقات طے
عدم اعتماد جمع ہونیکے بعد اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،اہم ملاقاتیں جاری
23 سے 30 مارچ اہم ہفتہ ،پنجاب کی سیاست پر بات نہیں کر سکتا، شیخ رشید
وفاق سے قبل پنجاب میں تبدیلی ؟ بزداربھی کرسی بچانے میں مصروف
حکومتی اتحادی جماعت کا وفد آصف زرداری سے ملنے پہنچ گیا
اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کی قرارداد منظور
آنکھیں کھول کے دیکھو!تمھاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں،مریم نواز
تحریک انصاف کا ٍڈی چوک پر پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کا اعلان
ترین گروپ کی جانب سے وزیراعلیٰ کا امیدوار کون؟
گرفتار کارکنان،اراکین پارلیمنٹ رہا،سڑکوں پر آنے کی ضرورت باقی نہیں رہی،مولانا