نوجوانوں میں بے پناہ مقبول پاکستانی معروف میزبان اور سماجی کارکن وقار ذکا نے تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہونے پر اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا ہے۔
باغی ٹی وی : وقار ذکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ پاکستان کی طرف لوٹنے کا وقت ہے، ہمیں نئی سیاسی جماعتوں کی ضرورت ہے، ہمیں نوجوانوں کی ضرورت ہے کہ وہ صرف ووٹ نہیں دیں بلکہ اگلے انتخابات میں کھڑے ہوں۔
Time to come back to Pakistan , we need new political parties , we need youth to not just vote but to stand in next elections, you all should try to contest from ur respective areas if u really care about Pakistan. Stop being a follower , be the next leader
— Waqar Zaka (@ZakaWaqar) April 9, 2022
عدم اعتماد کی کامیابی: رمیز راجا سمیت پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان
اُنہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اگر آپ واقعی پاکستان کی پرواہ کرتے ہیں تو آپ سب اپنے اپنے علاقوں سے الیکشن لڑنے کی کوشش کریں۔
وقار ذکا نے اپنے پیغام میں نوجوانو ں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کا پیروکار بننا چھوڑیں اور خود لیڈر بنیں۔
واضح رہے کہ عمران خان پارلیمانی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں باقاعدہ آئینی طریقہ کار کے تحت عدم اعتماد کی قرارداد کے ذریعے اپنے عہدے سے ہٹایا گیا۔
نئے وزیراعظم کیلئے شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
وزیراعظم عمران خان نے 18 اگست 2018 کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور آج 10 اپریل کو اُن کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوگئی، جس کے بعد اُن کی وزارت عظمیٰ کا عہد اپنے اختتام کو پہنچا۔
ہفتہ 18 اگست 2018 کو شروع ہونے والا اُن کا 1332 دنوں پر مشتمل عہد وزارت عظمیٰ اتوار 10 اپریل 2022 کو تمام ہوا۔ عمران خان کی وزارت عظمیٰ کا دور 3 سال 7 ماہ اور 24 دن پر مشتمل رہا ، جو مہینوں میں 43 ماہ اور 24 دن بنتا ہے۔