وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہو گی –
باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہ اکہ عمران خان عوام آپ کا جھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتی ہے اور 25 مئی کا بھگوڑا اب اپنی دی مہنگائی پر فتنہ و فساد پھیلانا چاہتا ہے۔
عمران صاحب عوام آپ کا جھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتی ہے سازشی بیانیہ دفن ہونے کے بعد 25 مئی کا بھگوڑا اب اپنی دی ہوئی مہنگائی پر فتنہ وفساد پھیلانا چاہتا ہے عوام ملکی مفاد کو چند ہیروں کے عوض بیچنے کی کال پہ کیوں نکلے ؟ عوام جھوٹے فتنہ ، منافق اور چور کی کال پہ کیوں نکلے؟
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 19, 2022
انہوں نے لکھا کہ عوام ملکی مفاد کو چند ہیروں کے عوض بیچنے کی کال پر کیوں نکلے ؟ عوام جھوٹے، منافق اور چور کی کال پر کیوں نکلے؟ 4 سال مزدور کی مزدوری اور عوام کی روٹی کھانے والے کی کال پر کیوں نکلے؟ مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے ذمہ داروں کی کال پر عوام کیوں نکلے؟-
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام پولیس کو گولیاں مرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ عوام ملک کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی ہرزہ سرائی کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ عوام ملک کو تاریخی مقروض کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟
عوام پولیس والوں کو گولیاں مارنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ عوام ملک کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی ہرزہ سرائی کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلیں؟ چار سال ملک کے مفاد ہیرے کی انگوٹھیوں کے عوض بیچنے والوں کی کال پہ کیوں نکلے؟ عوام ملک کو تاریخی مقروض کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 19, 2022
انہوں نے کہا کہ عوام کشمیر فروشوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ عوام ملک کو تقسیم کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ حکومت ملک کی معاشی سمت درست کر رہی ہے کوئی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہو گی۔
عوام کشمیر فروشوں کے ساتھ کیوں نکلے؟
عوام ملک کو تقسیم کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟حکومت ملک کی معاشی سمت درست کر رہی ہے کوئی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 19, 2022