کسی کی منت سماجت نہیں کریں گے دنیا کو باور کرائیں گے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے گورنر سندھ

کسی-کی-منت-سماجت-نہیں-کریں-گے-دنیا-کو-باور-کرائیں-گے-کہ-پاکستان-ایک-پرامن-ملک-ہے-گورنر-سندھ.jp-bg #Baaghi

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تیسرے چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی عالمی سازش اور کوشش ہو رہی ہے۔

باغی ٹی وی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ فاشسٹ مودی حکومت ہرجگہ پاکستان مخالف لابنگ کرتی ہے پاکستان کی کرکٹ کو ختم کرنا بھارت کا پرانا خواب ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی آمد پر پوری قوم پر جوش تھی ٹیم کی واپسی سے پاکستان کرکٹ کو جھٹکا لگا ہے اور شائقین کو افسوس ہوا ہے۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر تحصیل ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد

انہوں ںے کہا کہ نظر آتا ہے کہ اس معاملے میں بھارت کا ہاتھ ہے بھارت ہمیشہ پاکستان مخالف لابنگ کرتا ہے تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان انشا اللہ سرخرو ہو گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کے لیے بہت پرامید ہیں کرس گیل سمیت دنیا بھر سے کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ کسی کی منت سماجت نہیں کریں گے اور دنیا کو باور کرائیں گے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا تھا لیکن نہ اب وہ ہاکی رہی ہے اور نہ وہ انٹرسٹ رہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سپورٹس کیلنڈر 2021/2022 انٹر تحصیل ہاکی چیمپئن شپ بوائز ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا گیاجس میں پانچ تحصیل کی ٹیموں نے حصہ لیا پہلا میچ تحصیل فیصل آباد سٹی اور تحصیل فیصل آباد صدر کے درمیان کھیلا گیا جو تحصیل فیصل آباد سٹی نے 3/0سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا –

پی ٹی آئی والوں کی تلاشی اب ہم لیں گے،رانا ثناء اللہ

دوسرے میچ میں تحصیل جڑانوالہ نے تحصیل تاندلیانوالا کو 5/0سے جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا سیمی فائنل تحصیل جڑانوالہ اور تحصیل چک جھمرہ کے درمیان کھیلا گیا جو وقت مقرر پر ایک ایک گول سے برابر رہا پھر پنلٹی شوٹس پر دلچسپ مقابلے میں تحصیل جڑانوالہ نے 7/6 سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔فائنل میچ تحصیل فیصل آباد سٹی اور تحصیل جڑانوالہ کے درمیان کھیلا جائے گا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

نواز شریف سے 8 ملین پاؤنڈ کی وصولی کیلئے کارروائی شروع

Comments are closed.