کسی ملکی یا غیرملکی کو نایاب پرندوں یا جانوروں کے شکار کی اجازت نہیں ہوگی،وزیر اعلیٰ بلوچستان

0
60

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے میں نایاب پرندوں اور جانوروں کے شکار پر پابندی لگا دی۔

باغی ٹی وی:بلوچستان کی سرزمین کو تلور،آئبیکس اور دیگر نایاب پرندوں اورجانوروں کےشکار کیلئےممنوع قرار دے دیا گیا ہے بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق18 ویں ترمیم کے تحت علاقوں کی الاٹمنٹ اور منسوخی صوبائی حکومت کا اختیار ہے، پرندوں کے شکار کے علاقوں کی تمام الاٹمنٹ منسوخ کردی ہیں، صوبے میں ٹرافی ہنٹنگ پر بھی پابند عائد ہوگی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے جھنڈے کا ڈیزائن فائنل کر لیا گیا

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہےکہ کسی ملکی یا غیرملکی کو نایاب پرندوں یا جانوروں کے شکار کی اجازت نہیں ہوگی، معصوم پرندوں اور جانوروں کی جان کی قیمت پر پیسوں اور تعلقات قائم کرنے کی ضرورت نہیں، اگر کسی کو حکومت کے فیصلے پر ابہام ہے تو وہ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات سے رابطہ کرے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق بلوچستان حکومت کو پابندی لگانے کےاختیارکےاستعمال کا آئینی وقانونی تحفظ حاصل ہےحکومتی فیصلے کو کسی قانونی فورم پر چیلنج نہیں کیاجاسکتا وزیراعلیٰ بلوچستان نے نایاب پرندے پکڑنے اور بیچنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

دبئی :کاروبار کے نام پر درجنوں افراد کو دھوکہ، عرب نژاد یورپی شہری گرفتار

عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ یو این چارٹر اور بلوچستان وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے، تمام ڈپٹی کمشنروں اورمحکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے افسران و اہلکاروں پر جنگلی حیات کا تحفظ لازم قرار دیا ہےجہاں نایاب پرندوں کے شکار کی اطلاع ملی ، اس علاقے کے ڈپٹی کمشنرکےخلاف کارروائی ہوگی اس ضلع کے ڈی سی اور متعلقہ عملے کیخلاف کارروائی ہوگی۔

Leave a reply