کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتا ہے، سعید غنی
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/06/saeed-ghani-009.jpg)
سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ گر کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی آرٹیکل 149 کو غیر آئینی نہیں کہا،اگر کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتی ہے،ایک سال میں وفاق نے کراچی میں کتنا پیسا خرچ کیا ؟
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری طرف سے کوئی الزام تراشی نہیں کی جاتی،کراچی کےمسائل ہیں، میں تسلیم کرتا ہوں، صرف کراچی میں برائی نظر آتی ہے، ملک کے دیگر شہر بالکل ٹھیک ہیں؟وفاقی حکومت کراچی کےلیے پیسے دے ،جو کمیٹی بنائی گئی اس پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا،.
آرٹیکل 149 کا اطلاق کراچی کے مسائل کا حل نہیں ، رضا ہارون نے تحفظات پیش کردیئے
واضح رہے کہ کراچی بالخصوص اور سندھ بالعموم اس وقت جس بدانتظامی کا شکار ہے اس کو بہتر کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے براہ چلانے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا ہے ، اطلاعات کے مطابق کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کراچی میں آرٹیکل 149(4) نافذ کیا جائے گا۔
کراچی کے مسائل،اراکین کے وزیراعظم کو شکوے،خود کراچی جاؤں گا ،وزیراعظم
سندھ اور کراچی میں خصوصی پر معاملات کو بہتر انداز سے چلانےکے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے آرٹیکل 149 کے نفاذ کا یہی درست وقت ہے، مسائل حل کرنے ہیں تو سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔
کراچی میں مکھیاں اور گندگی، عدالت نے میئر کراچی سے ایکبار پھر جواب طلب کر لیا
فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ وہ آرٹیکل 149(4) کے نفاذ کے حق میں ہیں، کراچی میں آئین کے آرٹیکل 140 اے کا نفاذ بھی ضروری بن گیا ہے، دیکھنا ہوگا لوکل ایکٹ 2013 آرٹیکل 140 اے سے کتنا تضاد رکھتا ہے۔
فروغ نسیم نے کہا کہ آرٹیکل 149(4) گورنر راج کی بات نہیں کرتا، یہ وفاقی حکومت کو خصوصی اختیار دیتا ہے، اس سے متعلق شکایت کرنا پی پی کا حق ہے، ساری باتیں ابھی نہیں بتا سکتا، وقت آنے پر چیزیں سامنے آ جائیں گی، دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی اور چند اتحادی جماعتوں کے رہنماوں نے وفاقی حکومت کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے
کمیٹیاں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،وزیراعظم کی کمیٹی نے تعاون مانگا تو کریں گے، سعید غنی
کراچی کے مسائل، وزیراعظم ہفتہ کو کریں گے دورہ، علی زیدی کا اعلان