کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے۔ مریم نواز

0
77
کسی-کا-قد-کاٹھ-کم-کرنے-کی-کوشش-سے-بونے-قد-آور-نہیں-ہو-سکتے۔-مریم-نواز #Baaghi

کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے۔ مریم نواز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ویزے کے حوالہ سے خبروں پر ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے خاموشی توڑ دی ہے

مریم نواز نے ٹویٹر پر بیان جاری کیا ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ویزا اشو پر اوپر سے لے کر نیچے تک حکومتی عہدے داروں کی چھلانگیں اس بات کی علامت ہے کہ نواز شریف کس بُری طرح ان کے اعصاب پر سوار ہے۔ نواز شریف سے ذہنی شکست کھا چکی اس جعلی حکومت کو معلوم ہے کہ الّلہ کے فضل و کرم سے نواز شریف نا صرف پاکستان کا حال بلکہ انشاءاللّہ مستقبل بھی ہے۔

مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف کی صورت میں ان کو دیوار پر اپنی شکست صاف لکھی نظر آ رہی ہے جس کو باقی شاید بعد میں پڑھیں گے یہ آج ہی پڑھ رہے ہیں ۔ کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی نفرت پرمبنی حکومتی بیانات ملکی وقارکےمنافی ہیں،

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو لندن بھجوانے کا فیصلہ عمران نیازی حکومت کا تھا،نواز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا یہ فیصلہ بھی پی ٹی آئی حکومت کا تھا ڈاکٹرز جب اجازت دیں گے تب نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے،قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپیل دائر کر دی گئی ہے، ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق نوازشریف کے لندن میں قیام کا فیصلہ ہوگا ،اپیل پر فیصلہ ہونے تک نوازشریف قانونی طور پر لندن میں قیام کر سکتے ہیں، نواز شریف کی زندگی پر سیاست بے حسی ہے

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

نوازشریف کی صحتیابی کی تصویر پر لوگوں کو تکلیف ہوئی،رانا ثناء اللہ

لندن میں جو نوازشریف کا علاج کر رہا ہے وہ ایک بھارتی ڈاکٹر ہے۔ عمران خان اینکر پرسن

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے اور تاحال واپس نہیں آئے ,نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ماضی میں میاں نواز شریف کی صحت بارے مسلسل آگاہ کرتے اب ان کے ٹوئٹر پر شاعری،احادیث یا کورونا وائرس بارے معلومات ہی ملتی ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے پارٹی رہنما ،کارکنان اور قوم پریشان مگر تمام ذرائع خاموش ہیں. نواز شریف جلسوں سے خطاب کرتے نظر آتے ہیں اور ساتھ ریسٹورینٹ میں بھی نظر آتے ہیں لیکن ہسپتال میں گئے ایک دن بھی نظر نہیں آئے

واضح رہے کہ علاج کے غرض سے برطانیہ میں مقیم سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ برطانوی حکومت نے نواز شریف کو برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے برطانوی حکومت سے ویزہ توسیع کی درخواست کی تھی۔

 

Leave a reply