کس کی مدد سے ہم مشکل وقت سے نکلے؟ وزیراعظم نے بتا ہی دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے خوش آئند دن ہے ،
وزیراعظم عمران نے رشکئی میں خصوصی اقتصادی زون کی تقریب میں شرکت کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صنعتوں سے ملکی دولت میں اضافہ ہوتا ہے .دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک چین ہے ہمیں چین کی ترقی سے سیکھنا ہوگا،رشکئی اقتصادی زون کے علاقوں کی زمینیں نہ بیچی جائیں بلکہ لیز پر دیں ملکی اناج بیچنے سے معاشی ترقی نہیں ہوتی ،ہمیں ایکسپورٹ پر توجہ دینی ہوگی صوبائی حکومیتں اور مرکز سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیداکریں بدقسمتی سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے سہولیات فراہم نہیں کی گئیں ہماری حکومت ایکسپورٹس کے فروغ کے لیے کا م کررہی ہے،ماضی میں ملکی معیشت تباہ تھی اور ادائیگیوں کے لیے پیسہ نہیں تھا دوست ممالک نے مدد کی اور ہم مشکل وقت سے نکل گئے ہم مشکل سے نکلے ہی تھے کہ کورونا کے چیلنج کاسامنا ہوا،کورونا کے دوران مکمل لاک ڈاوَن سےغریب کوکچل نہیں سکتے تھے لاک ڈاوَن لگاتے تو ملک کا وہ حال ہوتا جو آج بھارت کا ہے،لوگ حیران ہیں کہ ہمارا گروتھ 4 فیصد کیسے ہوگیا،
چینی سفیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رشکئی اقتصادی زون منصوبے کی افتتاح پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتاہوں،دوطرفہ اقتصادی تعاون سے دونوں ممالک کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا جدیداقتصادی زون کے باعث کاروبار ی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی،گزشتہ 5ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ،
کیا سی پیک رک چکا ، نئے چینی سفیر کس مشن پر آئے ، معاملہ گڑ بڑ.؟ مبشر لقمان کی اہم باتیں
چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے گورنر پنجاب کو اجلاس میں کروائی بڑی یقین دہانی
بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اہلکار گرفتار
بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کیلیے کام کرنیوالا گریڈ 17 کا سرکاری ملازم کراچی سے گرفتار
بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کے خلاف ایک اور کاروائی، را کا اہم رکن گرفتار
بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقوم فراہم کرنیوالا گرفتار
سی پیک کو نقصان پہنچانے کی سازش ناکام، کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار