معروف اداکار افتخار ٹھاکر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جس طرح سے انڈیا کی فلمیں پاکستان میں ریلیز ہو رہی ہیں اسی طرح سے پاکستان کی فلمیں بھی انڈیا میںریلیز ہوں گی، ہم نے پیپر ورک کر لیا ہے ،بس ایک مستحکم گورنمنٹ کی ضرورت ہے جو آئے اور اس پر مزید پراسس ہو . انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اب نگران سیٹ اپ آرہا ہے ، کچھ عرصے میں الیکشنز ہو جائیں گے ، اور ہماری دعا ہے کہ الیکشنز خیر خیریت سے ہوجائیں اور ایسی حکومت بنے جو لوگوں کو سکون اور آسانیاں فراہم کر سکے.
انہوں نے کہا کہ ”میں تو ووٹنگ ڈے پر ٹرانسمیشنز میں مصروف ہوتا ہوں امید ہے کہ پھر بھی وقت نکال کر ووٹ کاسٹ کرکے آئوں گا.” ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں کس کو ووٹ دوں گا ، یہ میں کسی صورت کسی کو بھی نہیں بتائوں گا یہ میرا اپنا فیصلہ ہے. ہاں لیکن اتنا ضرور کہتا ہوں کہ پاکستان کو ایک ایک مستحکم گورنمنٹ کی ضرورت ہے کیونکہ دن بہ دن پاکستان کے مسائل بڑھ رہے ہیں یہ حل ہونے کی اشد ضرورت ہے. یاد رہے کہ منڈا سائوتھ ہال دا جو کہ انڈین پنجابی فلم ہے اس میں افتخار ٹھاکر نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے.