کتنے ملکوں‌ سے ٹیکس نادہندگان کا ڈیٹا حاصل کیا؟ کتنی کمپنیاں ٹیکس دیتی ہیں؟ مشیر خزانہ نے بتا دیا

0
40

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض 3.20فیصد سالانہ شرح سود پر ملے گا. بجٹ میں حکومتی اخراجات کم سے کم رکھنے کی کوشش ہوگی. چیئرمین ایف بی آر کو 5ہزار550ارب کا ٹارگٹ دے رہے ہیں. 50لاکھ گھروں کے ہاؤسنگ پروگرام سے 28سیکٹرز میں ملازمتیں پیداہوسکتی ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ نے کہاکہ ڈیوٹی لگا کردرآمدات 2ارب کم کی گئیں. پانچ ایکسپورٹ سیکٹرز کو مراعات دی گئیں. 9ارب ڈالر سے زائد دوست ممالک سے ارینج کیے گئے. زرمبادلہ ذخائر 10ارب رہ گئے تھے. اثاثےڈکلیئریشن اسکیم بہت آسان بنائی ہے . آنے والا سال استحکام کا سال ہوگا ،معیشت کو مستحکم کرناچاہتے ہیں. آئی ایم ایف پروگرام سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا،6 ارب ڈالرکا پروگرام تین سال کے لیے ہے. 28 ممالک سے 1لاکھ 52 ہزار پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے، حکومت نے نئے ذرائع سے ٹیکس نادہندگان کا ڈیٹا حاصل کیا ہے. بجٹ میں فلسفہ ہے کہ ٹیکس دینے والوں پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے. ایک لاکھ کمپنیاں ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ ہیں ،صرف آدھی ٹیکس بھرتی ہیں. بجٹ میں آمدنی کا ہدف 5 ہزار 550 ارب ہوگا

انہوں نے کہاکہ اسٹاک مارکیٹ میں پچھلے چند دن کے دوران 7فیصد اضافہ ہواہے. اسکیم کے مطابق کیش ہے تو بینک میں دکھانے ہوں گے
آئی ایم ایف سے قرض پر سود کی شرح 3.2فیصد ہوگی. ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے پروگرام لون لے سکیں گے. حکومت سنبھالی تو 31ہزار ارب روپے قرض تھا. آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹامپ پیپر پر سمجھوتہ ہوگا.

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بہت اہم فیصلے کیےجائیں گے. واضح رہے کہ پچھلے دو دنوں‌میں‌ڈالر کی قیمت میں‌ معمولی کمی آئی ہے.

Leave a reply