40 سال میں کتنے سینیٹرز ووٹوں کی خرید وفروخت پر نااہل ہوئے؟ سپریم کورٹ
40 سال میں کتنے سینیٹرز ووٹوں کی خرید وفروخت پر نااہل ہوئے؟ سپریم کورٹ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی ریفرنس پرسماعت ہوئی
دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ صوبائی اسمبلیاں قانون سازی سے وفاقی ادارے کو پابند بناتی ہیں،پارلیمان نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کی ترمیم نہیں کی، اٹارنی جنرل نے کہا کہ بعض اوقات عدالتی تشریح کی ضرورت ہوتی ہے،ماضی میں عدالتی احکامات کے مطابق الیکشن کمیشن کو اختیارات دیئے گئے،
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ شفاف الیکشن یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے؟آئین شفافیت یقینی بنانے کا کہتا ہے تو الیکشن کمیشن ہر لحاظ سے بااختیار ہے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ اوپن بیلٹ میں بھی ووٹ خفیہ طور پر ہی ڈالا جائے گا،
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن انتحابی عمل سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عام تاثر ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کرپشن ہوتی ہے،الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل سے کرپشن روکنے کی اسکیم نہیں بنائی سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے سینیٹ انتخابات میں کرپشن روکنے کی پولنگ اسکیم طلب کر لی
جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ خفیہ ووٹنگ کا اطلاق ووٹ ڈالنے تک ہوتا ہے،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ڈالے گئے ووٹ کو آرٹیکل 226 کے تحت تحفظ ہوتا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے طور پر بھی تحقیقات کر سکتا ہے،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اب تو انتخابی کرپشن کی ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں، الیکشن کمیشن کو بتانا ہوگا کہ شفافیت کیسے یقینی بنائی جائے،
چیف جسٹس نے کہا کہ صرف شیڈول دینا کافی نہیں الیکشن کمیشن کو پولنگ اسکیم بنانا ہو گی، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں کرپشن کے خاتمے کا طریقہ کار موجود ہے،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کرپٹ پریکٹس تو جاری ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ 40 سال میں کتنے سینیٹرز ووٹوں کی خرید وفروخت پر نااہل ہوئے؟ الیکشن کمیشن کے وکیل عدالتی سوالات کے جوابات نہ دے سکے
پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا
نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟
سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ
سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا
سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس،سندھ حکومت کا جواب عدالت میں جمع
سینیٹ انتخابات،پیپلز پارٹی نے ایسا اعلان کر دیا کہ مولانا حیران ہو گئے
سینیٹ میں ٹکٹ کیسے دیئے جائیں گے؟ وزیراعظم کا اعلان
سینیٹ الیکشن، ن لیگ کس کو دے ٹکٹ؟ امیدوار بیتاب ،قیادت پریشان
سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے کونسا قدم اٹھا لیا گیا؟
سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے جاری آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج
سینیٹ انتخابات، ٹکٹوں کی تقسیم،پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا
سینیٹ میں بیٹھے لوگ عوام کی نمائندگی نہیں کرتے،سینیٹر فیصل جاوید
سینیٹ ووٹنگ ،اپوزیشن جماعتیں آرڈیننس کے خلاف متحد،پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے رابطہ
مولانا دیکھتے رہ گئے، تحریک انصاف کا مذہبی جماعت کے سربراہ کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ
سینیٹ الیکشن ،ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی
پیسے لینے دینے والی ویڈیو سے سپیکر قومی اسمبلی کا کیا لینا دینا؟ اہم انکشاف
سینیٹ الیکشن، ن لیگ میدان میں آ گئی، وزیراعظم کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا
سینیٹ انتخابات ،انتہائی اہم شخصیات کو سپریم کورٹ نے طلب کر لیا