بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اپنے بارے میں جعلی خبریں پھیلانے والوں سے سخت پریشان ہوگئے-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل اکشے کمار سے متعلق یہ افواہ گردش کررہی تھی کہ اداکار کی میگا بجٹ فلم ’بیل بوٹم‘ کے فلمسازوں نے کورونا وبا کے تناظر میں اکشے سے فلم کا معاوضہ کم کرنے کی درخواست کی جس پر انہوں نے اپنے معاوضے میں 30 کروڑ تک کی کمی کردی-
یہ خبریں وائرل ہونے کےبعد اکشے کمار نے ٹوئٹ کے ذریعے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔
اب یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا نے اکشے کمار کے ساتھ سنیل شیٹھی کے بیٹے آہان کو مرکزی کردار میں کاسٹ کیا ہے تاہم اداکار نے ایک بار پر اس خبر کی تردید کردی۔
10/10 on FAKE news scale! How about I start my own fake news busting business ? 🤔 https://t.co/oiXSBr4nD9
— Akshay Kumar (@akshaykumar) June 21, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اکشے کمار نے کہا کہ جھوٹی خبروں کا اسکیل 10 میں سے 10 ہے، کیوں نہ میں جھوٹی خبروں کو مسترد کرنے کا کاروبار شروع کردوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر پر اکشے کمار نے اپنی فلم "کھلاڑیوں کا کھلاڑی” کی ریلیز کو 25 سال مکمل ہونے پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی اس فلم میں دی انڈر ٹیکر کا کردار ریسلر برین لی نے نبھایا تھا۔
انڈرٹیکر نے اکشے کمار کو فائٹ کا چیلنج دے دیا
تاہم اپنے اس پیغام کے ساتھ اکشے کمار نے میم کے طور پر ریسلر براک لزنر،ٹرپل ایچ اور رومان رينز کے ساتھ اپنی تصویر ٹوئٹ کی جس پر لکھا تھا کہ ’جو دی انڈر ٹیکر کو شکست دے چکے ہیں وہ اپنا ہاتھ اٹھائیں‘-
تاہم اکشے کمار کو مذاق اس وقت مہنگا پڑ گیا جب ٹوئٹر پوسٹ معروف ریسلر دی انڈر ٹیکر تک جا پہنچی۔ انڈر ٹیکر نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے انڈر ٹیکر نے انھیں فائٹ کا چیلنج دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ "اب آپ بتائیے کہ دوبارہ حقیقی میچ کے لیے آپ کب تیار ہیں-"








