پاکستےان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے جلد ہی ایکشن سے بھر پور پروجیکٹ میں نظر آئیں گے-

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار نے اپنی ایک تصاویر شیئر کیں جس میں علی ظفر لمبے بالوں کے ساتھ تلوار تھامے دکھائی دے رہے ہیں۔


تصاویر شئیر کرتے ہوئے علی ظفر نے مداحوں کو مزید ایکشن کیلئے تیار رہنے کا کہہ دیا۔

خیال کیا جارہا ہے کہ علی ظفر ان دنوں موبائل فون کمپنی کی پیش کردہ نئی مختصر فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں جس کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا اپنے تبصروں میں کہنا ہے کہ اداکار کا نیا پراجیکٹ ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کی کاپی لگتا ہے کیونکہ علی ظفر کی سوشل میڈیا پر زیر گردش تصویریں ’ارطغرل غازی‘ کے کرداروں سے مشابہت بھی رکھتی ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے کے لیے تیار

ترک اداکارانجین التان نے اپنے مداحوں کو خبردار کر دیا

رمشا خان نے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کا انداز اپنا لیا

ہانیہ عامر کی حالیہ وائرل تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

سانحہ بلدیہ پر بننے والی فلم انٹر نیشنل فیسٹیول میں پیش کی جائے گی

Shares: