رمشا خان نے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کا انداز اپنا لیا

0
91

پاکستانی اداکارہ رمشا خان کی سوشل میڈیا پر تصویر اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں رمشا بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما جیسی د کھائی دے رہی ہیں ۔

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ویب سائٹس پر رمشا خان کی ایک ویڈیو اور تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہے تصویر اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رمشا خان کسی جیولری برانڈ کے فوٹو شوٹ کے لیے سیٹ پر موجود تیار بیٹھی ہیں اور بھارتی فلم اے دل ہے مشکل کا گانا ’چنا میریا‘ گنگنا رہیں جبکہ اُن کے عقب میں بھی وہی گانا سنائی دے رہا ہے ۔
https://www.instagram.com/p/CE4mETTF51l/?igshid=14tio7wria3sh
رمشا خان اس ویڈیو میں نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں اور اُنہیں بھارتی اداکارہ انوشکا شرما سے مشابہہ قرار دیا جا رہا ہے رمشا کی اس ویڈیو اور تصویر پر مداح تعریفی تبصرے کرہرے ہیں
https://www.instagram.com/p/CE4ldt0pkRg/?igshid=1avkaz9cnxbhv
کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اس لُک میں ہو بہو انوشکا شرما جیسی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ کچھ مداحوں نے کہا کہ رمشا خان اپنی اس وائرل تصویر میں انوشکا شرما سے بھی زیادہ خوبصورت نظر آ رہی ہیں ۔

جہاں مداحوں نے تعریفیں کیں وہیں کچھ مداحوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا کہا کہ رمشا خود کو کیوں بالی وڈ ایکٹریس سے مشابہت دے رہی ہے ان کی اپنی بھی پرسنالٹی ہے -بعض صارفین نے کہا کہ اداکارہ نے خود کہا تھا انہیں انوشکا کے ساتھ ممشابہت ملانا پسند نہیں وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ان کو رمشا خان سے جانییں نہ کہ انوشکا شرما سے تو اپھر اب انہوں نے انوشکا جیسا انداز پنا کر مداحوں کو مایوس کیا ہے-

ہانیہ عامر کی حالیہ وائرل تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

ثنا جاوید مداحوں کی شکر گزار

Leave a reply