کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان ) بخشاپور تھانہ کی حدود سے ڈاکوؤں نے گشت پولیس موبائل پر راکٹ لانچر اور جدید اسلحے کے ساتھ حملہ کر دیا ،حملے میں ہیڈ محرر سمیت دو اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوئے گئے شہید اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں مقصود بنگلانی و ادب جکھرانی شامل ہیں اطلاع کے بعد ایس ایس پی کشمور عرفان علی سمون پولیس کی بھاری نفری طلب کر کے ڈاکوؤں کی طرف کچے میں روانہ کر دی سیاسی سماجی شخصیات سمیت ضلع کی عوام نے کہا کہ ضلع کشمور میں بدامنی عروج پر جا پہنچی، آئے روز اغوا برائے تاوان ،لوٹ مار قتل عام کیا جا رہا ہے عوام تو اپنے گھروں میں ہی عدم تحفظ کاشکار ہے ابھی پولیس خود عدم تحفظ کا شکار بنی ہوئی ہے ایک ڈیڑھ ماہ کے اندر پولیس افسران سمیت 13 اہلکار شہید ہو گئے ہیں ایس ایس پی عرفان علی سمون ضلع کشمور میں امن قائم کروانے میں مکمل ناکام ہوچکاہیں، اس کے آنے سے 40 زائد شھری ڈاکوؤں کے پاس مغوی بنے ہوئے ہیں غریب عوام اس وقت ضلع کشمور کندھ کوٹ سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں،ضلع کی عوام نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی سندھ،آئی جی سندھ سمیت دیگر حکام سے ضلع کشمور میں امن و امان کرانے کا مطالبہ کیا۔
دوسری طرف گزشتہ شب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار ادب حسین جکھرانی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،نماز جنازہ شہید پولیس اہلکار ادب علی جکھرانی کے آبائی گاؤں نور علی جکھرانی میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں صرف ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شریک ہوئے، نماز جنازہ میں نہ انتظامیہ، ایس ایس پی اور نہ کوئی عوامی نمائندہ شریک ہوا ہے، شہید ہیڈ محرر مقصودِ کی میت کو ورثاء اپنے آبائی گاؤں ٹھل لے گئے جہاں نماز جنازہ ادا کی جائے گی، حسبِ دستور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،ابھی تک شہید پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ بھی درج نہیں ہو سکا ہے
Shares: