کندھ کوٹ :ماں کے دودھ کی اہمیت و افادیت،سیمینار کا انعقاد کیا گیا

کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (مختیار احمد اعوان)ماں کے دودھ کی اہمیت و افادیت،سیمینار کا انعقاد کیا گیا
اللہ تعالیٰ نے کئی سو سال قبل قرآنِ پاک میں ماں کے دودھ کی اہمیت و افادیت بیان فرما دی تھی اور آج طبّی سائنس بھی اس بات کی معترف ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی ادارۂ صحت، ورلڈ الائنس فار بریسٹ فیڈنگ ایکشن اور یونیسیف کے اشتراک سے ہر سال دُنیا بَھر میں اگست کا پہلا ہفتہ”بریسٹ فیڈنگ اوئیرنیس”کے طور پر منایا جاتا ہے

اس سلسلے میں نجی فلاحی ادارے مرف (MERF)، ضلعی انتظامیہ، ضلع کونسل، محکمہ صحت کی جانب سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت چیئرمین گل محمد جکھرانی وائس چیئرمین الطاف خان کوسو ڈی ايچ او بابو لال نے کی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ نیوٹریشن، پی پی ایچ آئی، آغا خان الشفاء محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام مینیجر میرف (MERF) صادق امین، آئی وائی سی ایف (IYCF) کوآرڈينٹر صبا عروج , ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی مرغوب بھٹی،علی محمد قبرانی، ایاز ملک اور دیگر کا کہنا تھا کہ ماں کا دودھ بچے کے لیے فائدہ مند ہے۔ہمارا مقصد ہر ماں تک یہ پیغام پہنچانا ہے کہ ماں کا دودھ پینے والا بچہ صحت مند رہتا ہے اور ماں کا دودھ پینے سے بچہ تمام بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔

ماں کا دودھ بچے کے لیے اللہ کی رحمت ہے، بعض مائیں بچے کو دودھ پلانے سے روکتی ہیں جو کہ ایک غلط عمل ہے، ہر ماں کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچے کو دو سال تک دودھ پلائے، جس سے بچہ کسی بھی بیماری سے بچ سکتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں نے ماں کے دودھ کی اہمیت اور فوائد کے بارے میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے سیشن کورٹ روڈ تک ایک آگاہی ریلی بھی نکالی۔کشمور ضلع بھر کےمختلف گاؤں اور تحصیلوں میں بھی آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے

Comments are closed.