کندھ کوٹ:عام انتخابات،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ،امن و امان ایس ایس پی کی سربراہی میں اہم اجلاس

کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان) عام انتخابات 2024 کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایس پی آفیس کشمور میں اہم اجلاس

ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروھی کی صدارت میں ’’جنرل الیکشن 2024‘‘ کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے، امن و امان کو یقینی بنانے اور پولیس سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ایس ایس پی آفیس میٹنگ ہال میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا.

اجلاس میں دوران الیکشن ڈیوٹی پر مامور تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، محرر، سی ائی اے انچارج، ڈی آئی بی انچارج، تمام چوکی انچارج سمیت تمام فیلڈ افسران نے شرکت کی۔

ایس ایس پی کشمور نے دوران میٹنگ تمام افسران کو جنرل الیکشن ڈیوٹی پر بریفننگ دی، الیکشن کا پر امن انعقاد سمیت الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرنے اور دوران الیکشن حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے متعلق احکامات جاری کیے۔

جس میں پولنگ اسٹیشنوں کے ارد گرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنا، پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کے اندراج کے لیے آنے والے ووٹرز کا اصلی قومی شناختی کارڈ چیک کرنے اور تلاشی لینے کے بعد اندر جانے کی اجازت دینا شامل ہے۔ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی.

تمام ایس ایچ اوز و افسران تمام پولیس اسٹیشن کا وزٹ کرکے سیکورٹی کا جائزہ لیں، الیکشن عمل ختم ہونے کے بعد پولنگ مٹیریل کی بحفاظت ترسیل اور پولنگ عملے کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں۔ جو ہماری زمہ داری ہے.

کوئیک رسپانس فورس کی پولیس موبائلوں ایمرجنسی ڈیوٹی کے لیے ضلع کے حساس پولنگ اسٹیشن کے ارد گرد موجود رہے گی جو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کی صورت میں حفاظتی اقدامات کرنے اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت تیار رہیں گے۔

جبکہ تمام ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز اپنے جوانوں کے ساتھ اپنے علاقوں میں موجود ہونگے اس کے علاؤہ ضلع میں ریزرو پولیس ٹیمیں کوئیک رسپانس کے طور پر موجود رہیں گی۔

Comments are closed.