مزید دیکھیں

مقبول

اراکین اسمبلی اے آئی بارے کچھ نہیں جانتے،ملک احمد خان

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے کہا...

گھر کے باہر کھیلنے والی سات سالہ بچی کی لاش زیر تعمیر مکان سے برآمد

راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے...

زیادتی کے ملزم کو بیل گاڑی سے باندھ کر برہنہ گھمایا گیا

اتر پردیش: عصمت دری کے ملزم کو بیل گاڑی...

ہندوستان ایک ہم جنس پرست ملک ہے آیوشمان کھرانہ

اداکار آیوشمان کھرانہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’این ایکشن ہیرو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں جیدیپ اہلوت بھی اہم کردار میں ہیں۔ آیوشمان کی فلم چندی گڑھ کرے عاشقی گزشتہ برس ریلیز ہوئی تھی اس نے باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں‌کیا تھا . اس فلم کی خراب کارکردگی کے بارے میں آیوشمان کھرانہ نے کہا کہ ہندوستان کو ‘ہومو فوبک ملک’ بن چکا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے ممنوعہ موضوعات پر فلموں سے شروعات کی تھی۔ایک سوال کے جواب میں آیوشمان کھرانہ نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں بہت زیادہ رسک لئے ہیں اور میں رسک لینے سے بالکل نہیں ڈرتا. انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر میں خطرہ مول لینا چھوڑ دوں گا تو میں بھی روایتی کام کرنے والا بن جائوں گا. انہوں نے

کہا کہ بہت سارے اداکار رسک نہیں لیتے. یاد رہے کہ آج کل آیوشمان کھرانہ جس فلم کی پرموشنز میں‌مصروف ہیں اس کا نام این ایکشن ہیرو ہے اس کی ہدایتکاری انیرودھ ایر کی ہیں اور اس میں ملائیکہ اروڑہ اور اکشے کمار بھی خصوصی طور پر نظر آئیں گے۔ یہ فلم 2 دسمبر 2022 کو ریلیز ہونے والی ہے۔آیوشمان کھرانہ کو اس فلم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں ان کا کہنا ہے کہ شائقین کو اس فلم کی کہانی منفرد لگے گی.