خود کرپشن مانتے ہیں ، پھر دوسری وزارت دے دیتے ہیں ،قادر پٹیل

خود کرپشن مانتے ہیں ، پھر دوسری وزارت دے دیتے ہیں ،قادر پٹیل #Baaghi

خود کرپشن مانتے ہیں ، پھر دوسری وزارت دے دیتے ہیں ،قادر پٹیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما ،سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ بجٹ عوام دوست نہیں

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ بجٹ عوام دوست نہیں عوام دشمن ہے بجٹ سے ملک بھر میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا،آئی ایم ایف کے دباوَ میں آکر معیشت کو تباہ کیا گیا ،وزیرخزانہ شوکت ترین خود آئی ایم ایف کے دباوَ کی بات کی،وزیراعظم عمرا ن خان کے فیصلوں پر اب ہمیں اعتبار نہیں ایسا مضحکہ خیز بجٹ پہلے نہیں دیکھا،وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ معاشی میدان میں چوکے چھکے ماررہے ہیں،وزیراعظم عمران خان بتائیں وہ آئی ایم ایف کےدباؤمیں کیوں آئے؟

رکن اسمبلی قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ کورونا تو ان کے لیے جیک پاٹ تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قادر پٹیل کو کہا کہ آپ ایجنڈے پر بات کریں ،قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری کے نام پر 120 لوگوں کو رکھا گیا ہے،کورونا میں ان کی لاٹری نکل آئی ہے،کورونا کی وجہ سے انہیں 2 سال سود ادا نہیں کرنا پڑا،حکومت نے 50 فیصد وزرا کو کابینہ سے نکالا، جس کو وزارت سے نکالا پھر اسے دوسری وزارت دے دی، خود مانتے ہیں کرپشن ہے، کارکردگی ٹھیک نہیں پھر دوسری وزارت دے دیتے ہیں. کیا موجودہ حکومت اس ایوان کو حقیقی نمائندہ ادارہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے؟ جو اس بجٹ میں پارلیمنٹ کیلئے 2 ارب 38 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

ممبر قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پینشنرز پر ٹیکس لگانا انتہائی ظلم ہے، اسے فل فور ختم کیا جائے تاکہ پینشنرز اپنی زندگی آرام سے گزار سکیں ،ممبر قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری نے کہا کہ نئے این ایف سی ایوارڈ جلد دینا چاہیے اگر این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا جاتا تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ این ایف سی ایوارڈ دینا ایک آئینی ذمہ داری ہے، جو اب تک نہ دینا اس حکومت کی بڑی ناکامی ہے .ممبر قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کا کہنا تھا کہ نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کو موجودہ حکومت نے پچھلے 3 سال سے تالا لگایا ہوا ہے، ہمارا مطالبہ ہے اس محکمہ کو فل فور فعال کیا جائے۔ ممبر قومی اسمبلی خورشید جونیجو نے کہا کہ دنیا بھر میں ہمارے تقریباً سو سفارت خانہ کام کر رہے ہیں مگر بجٹ میں کمی کی وجہ سے ان کی حالات کافی خراب ہیں

پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

حکومت بلاول سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی، شازیہ مری

بجٹ کو وہ دماغ سمجھ سکتا ہے جن کو لگتا ہو ملک میں 12 موسم ہیں، قادر پٹیل

عمران خان زکوٹا جن،یہ خون چوس ،ہڈی توڑ اور زکوٹا جن کا بجٹ ہے، مریم اورنگزیب

Comments are closed.