امریکا ایران میں نئی سازش کیا کرنے جارہا، جانیے اس رپورٹ میں

0
24

امریکا نے ایران مخالف مہم کو جاری رکھتےہوئے اب ایران کے اندر ایسی تحریک کو سپورٹ کرنا شروع کر دیا ہے کہ جس سے ایرانی حکومت مخالف تحریک کو ہوا دی جائے .امریکا کے نائب صدر مائیک پنس نے ایران میں نظام کی تبدیلی اور شہری آزادیوں کے لیے اندرون اور بیرون ملک ہونے والے مظاہروں کی حمایت پر زور دیا ہے۔

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .’سی بی ایس’ چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام رجیم کے خلاف اپنے حقوق، آزادیوں اور مستقبل کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔ امریکا کو ایرانی عوام کی مدد کرنی چاہیے۔

انہوں‌نے کہا کہ ہم جو چاہتےہیں کرتےہیں۔ ہمیں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔جمعہ کو ہزاروں ایرانیوں نے وائیٹ ہائوس کےباہرایرانی رجیم کے خلاف جلوس نکالا تھا۔ گذشتہ برس پورے ایران میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

مائیک پنس کا کہنا تھا کہ سنہ 2009ء میں ایران میں سبز انقلاب تحریک کے دوران ہی امریکا نے ایرانی عوام کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ایک دوسرے سوال کے جواب میں امریکی نائب صدر نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ اس لیے واپس لیا کیونکہ فوجی کارروائی کی صورت میں کم سے کم 150 ایرانیوں کی ہلاکت کا اندیشہ تھا۔ صدر ٹرمپ کا یہ فیصلہ بھی ایرانی عوام کے لیے پیغام ہے کہ ہم صرف ایران کی مذہبی حکومت کے خلاف ہیں ایرانی قوم کے خلاف نہیں۔

انہوں‌نے زور دے کر کہا کہ وقت آگیا ہے کہ امریکا اور پوری دنیا ایران کو جوہری ہتھیاروں سے حصول سے مل کر روکے۔

انہوں‌نے کہا کہ ایران نے ہمارا ایک فوجی ڈرون عالمی فضائی حدود میں تباہ کیا۔ ایران ہمارے اعصاب اور ہمارے صبر کا امتحان نہ لے۔

Leave a reply