ووہان شہر میں مقیم پاکستانی کس حال میں
باغی ٹی وی :وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا ہے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے چین کے شہر ووہان میں مقیم 500 پاکستانی طلباء خیریت سے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اب تک کسی پاکستانی طالب علم میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ چین میں پاکستان کے سفیر سے رابطے میں ہیں، پاکستانی سفارتخانہ طلبہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ طلبا کو حفاظتی اقدامات سے آگاہ کر دیا گیا ہے،انہیں صبر سے کام لیتے ہوئے ان ہدایات پر عملدرآمد کرنا ہو گا، ہم صورتحال کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں۔
دوسری جانب چین میں پاکستانی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے چینی محکمہ صحت کی ہدایات پرعمل کرنے کا کہا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ نے چین میں موجود پاکستانیوں کے اعدادوشمار بھی جاری کیے ہیں جس کے مطابق ہمسائے ملک میں تقریباً 28
ہزار پاکستانی طلبہ زیرتعلیم ہیں، 800 تاجر چین میں رہائش پذیر ہیں اور 1500 پاکستانی تاجر چین آتے جاتے ہیں، کوروناوائرس کا مرکز ووہان صوبے میں 500 کے قریب پاکستانی طلبا رہائش پذیرہیں
کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
اس سے پہلے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات سامنے آ گئے،چین کے شہر ووہان کے رہائشی میلی کرونا وائرس کی علامات پر سروسز اسپتال لاہور میں داخل کر لیا گیا،
میلی چند روز قبل چین کے شہر ووہان سے پاکستان آیا تھا،چینی شہری میلی کا کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے،چینی شہری میلی کو ڈاکٹرز نے کچھ ٹیسٹ تجویز کیے گئے ہیں.چینی شہری کے ٹیسٹ کے نمونے حاصل کرلیے گئے ، رپورٹس کے بعد حقائق سامنے آئیں گی،
پاکستان میں کرونا وائرس کی تصدیق کے لئے لیبارٹری موجود نہیں، مریضوں کے خون کے نمونے ہانگ کانگ بھجوائے جائیں گے