کوہاٹ پولیس نے ایسا قاتل گرفتارکرلیا کہ جس کی بے رحمی سن کرلوگ کانپ اٹھتےہیں

0
40

کوہاٹ:کوہاٹ پولیس نے ایسا قاتل گرفتارکرلیا کہ جس کی بے رحمی سن کرلوگ کانپ اٹھتےہیں ،اطلاعات کے مطابق خادیزئی میں چھ بہنوں کے اکلوتے بھائی کو بے دردی سے قتل کرنیوالےسفاک قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے. پولیس نے قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملوث زیرِ حراست ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق موضع سپینہ خاورہ خادیزئی کا رہائشی 25 سالہ نوجوان حسین اصغر 7اپریل کو لاپتہ ہوگیا تھا جسکی قتل شدہ لاش چار روز بعد مقامی پہاڑی کے دامن سے ملی. مقتول چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جسکی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی اور اسکے قتل کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور قتل کے اس دلخراش واقعے پر پورے علاقے کے لوگ سوگوار تھے ۔

پولیس کےمطابق ابتدائی طور پر نوجوان کے قتل کا مقدمہ تھانہ استرزئی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا تھا۔واردات میں ملوث ملزم کو جدید سائنسی تفتیش اور گراؤنڈ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کھوج لگا کر حراست میں لیا گیا۔ابتدائی پوچھ گچھ میں زیر حراست ملزم نے قتل کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف جرم کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ایس ایچ او تھانہ استرزئی قسمت خان نے بتایا کہ 7اپریل کو سپینہ خاورہ خادیزئی میں رہائش پزیر اورکزئی سے تعلق رکھنے والے سید زمین حسین نے اپنے جوانسال بھتیجے حسین اصغر کے لاپتہ ہونے کی اطلاعی رپورٹ درج کرائی۔بعد ازاں حسین اصغر کی لاش مقامی پہاڑی سے ملنے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 302کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی اور پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

ذرائع کےمطابق ادھر لاپتہ نوجوان کی قتل شدہ لاش ملنے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ سہیل خالد نے کیس کو جلدازجلد منطقی انجام تک پہنچانے اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک سونپ کر پولیس کو اہم ہدایات جاری کئے۔ایس ایچ او قسمت خان نے بتایا کہ قتل کے اس دلخراش واقعے کی تفتیش آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے انوسٹی گیشن ٹیم کے ہمراہ شبانہ روز کوششوں،

تفتیش کے جدید ذرائع اور گراؤنڈ انٹیلی جنس کی روشنی میں واردات میں ملوث ملزم تک رسائی حاصل کرکے انہیں ایک کامیاب کاروائی کے دوران حراست میں لیا۔ایس ایچ او کے مطابق قتل کی اس اندوہناک واردات میں ملوث ملزم سید عباس ولد سید سردار حسین سکنہ کلایہ اورکزئی حال خادیزئی کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونیوالی پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلی گئی۔

ایس ایچ او استرزئی قسمت خان نے بتایا کہ زیر حراست ملزم کو نوجوان کے قتل کی ایف آئی آر میں نامزد کرکے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے جس نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اعتراف جرم کرلیا ہے۔ایس ایچ او کے مطابق اورکزئی سے تعلق رکھنے والے خادیزئی سپینہ خاورہ کے رہائشی 25 سالہ نوجوان حسین اصغر کو بہانے سے پہاڑی علاقے شاڈو کڈہ لیجاکر مبینہ ملزم سید عباس نے انہیں وہاں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور جرم چھپانے کیلئے اسکی لاش پہاڑی کے ویرانے میں پھینک کر جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

زیر حراست ملزم کو ضروری قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا جس نے قتل کی واردات برپا کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ حسین اصغر کیساتھ انکے مامو کے قتل مقاتلہ کی دشمنی کا شاخسانہ ہے جس پر انہوں نے مزکوہ نوجوان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے انہیں موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد انکی لاش ویرانے میں پھینک دی۔ایس ایچ او استرزئی قسمت خان نے بتایا کہ چھ بہنوں کے اکلوتے بھائی کے مکمل طور پر اس اندھے قتل کیس میں ملوث ملزم کی قلیل وقت میں گرفتاری پولیس کی بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نوجوان کے قتل کی لرزہ خیز واردات پر پورے علاقے کے لوگ سوگوار تھے تاہم پولیس کی جانب سے اس کامیاب کاروائی کو مقامی طور پر بے حد پزیرائی ملی ہے. ایس ایچ او نے بتایا کہ مقدمے کی تفتیش درست سمت میں جاری ہے اور قتل کے اس اندوہناک واقعے میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دلانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔

Leave a reply