پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ میں میوزک کنسرٹ کرنے کیلئے بےتاب ہیں۔

باغی ٹی وی : دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان اور امریکہ سمیت متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے تما تعلیمی مذہبی اور ثقافتی سرگرمیوں سمیت شوبز سرگرمیوں سینماؤں ایوارڈ شو اور کنسرٹس پر پابندی لگائی گئی ہے تاہم اب کورونا کا زور ک ہونے پر چند ممالک میں شوبز سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا لیکن ابھی بھی کنسرٹس وغیرہ پر پابندی عائد ہے-

جس کے باعث علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ عالمی وبا کورونا کے ختم ہونے کا بے صبری سے انتطار کر رہے ہیں کورونا ختم ہو اور وہ اپنے مداحوں سے دوبارہ ملیں اور امریکہ میں کنسرٹ کر سکیں-

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پراداکار و گلوکار علی ظفر نے ماضی میں کئے گئے امریکہ میں کنسرٹ کے دوران مداحوں کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک آرٹسٹ کی اصل کامیابی اس کے مداح ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CEv9adsFWi5/?utm_source=ig_embed
انہوں نے مداحوں کے لیے جاری پیغام میں لکھا کہ کوئی بھی فنکار مداحوں کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا مداح ہی ہیں جو کسی فنکار کو نامور بناتے ہیں-

انہوں نے کہا کہ ایک بار کوویڈ ختم ہونے کے بعد دوبارہ دورے کا انتظار نہیں کر سکتے۔

علی ظفر نے کہا کہ عالمی وبا کورونا جب مکمل طور پر ختم ہو جائےگی تو وہ دوبارہ مداحوں کے درمیان نظر آئیں گے۔

شوبز دنیا کے قدیم ترین میلے وینس فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

شوبز دنیا کے قدیم ترین میلے وینس فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

سعودی عرب میں مزید 20 سینما گھروں کے قیام کا فیصلہ

ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم بلیک پینتھر کے اداکار چیڈوک بوسمین کی موت کا منفرد ریکارڈ

Shares: