مزید دیکھیں

مقبول

کینیڈا کے کلب میں فائرنگ،11افراد شدید زخمی

ٹورنٹو:کینیڈا کےشہر ٹورنٹو میں رات ایک کلب میں فائرنگ...

سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائیاں، دو مسافر گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) وفاقی...

فلم سکندر کیلئے سلمان خان نے کتنا معاوضہ لیا؟

ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان اپنی ایکشن...

خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں،حنا خواجہ کا ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنیوالوں کو جواب

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حنا خواجہ بیات...

اللہ کے واسطے کوئی کسی پر الزام نہیں لگاتے،کچھ ہوگا توالزام ہوگا، عدالت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل آباد میں لڑکی پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
فیصل آباد لڑکی تشدد کیس، مرکزی ملزم کی بیٹی انا شیخ ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی، او لیول کی سٹوڈنٹ ہوں کم عمر ہوں پولیس سے ڈر لگتا ہے۔عدالت سے ضمانت نہ مل سکی۔

دوران سماعت عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ مقدمہ فیصل آباد میں درج ہوا ہے ؟ عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ نے زیادتی کی ہے کہ ضمانت کے لیے اسلام آباد لے آئے، ایسا کیوں ہوتا ہے کہ جب بھی ایف آئی آر درج ہوتی ہے وہ اسلام آباد آجاتاہے ہے؟ کارڈ پر عارضی اور مستقل پتہ فیصل آباد درج ہے درخواست پر اسلام آباد لکھا ہے،

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار اپنی والدہ کے ساتھ اسلام آباد میں رہائش پذیر ہے،عدالت نے وکیل سے سوال کیا کہ اگر اسلام آباد میں مقیم ہے تو غلط پتہ کیوں لکھا ہے؟ عدالت نے وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہی لوگ ہیں جو قانون کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں،اللہ کے واسطے کوئی کسی پر الزام نہیں لگاتے، کچھ ہوگا تو الزام ہوگا، گھومنے اسلام آئی ہوگی تو سوچا کہ چلیں عدالت سے ضمانت بھی کرلیں

دوسری جانب پنجاب کے شہر فیصل آباد میں لڑکی پر تشدد، زیادتی کرنے، جوتے چٹوانے کے کیس میں شیخ دانش کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے،ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی جانب سے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں تشدد کی ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر سیل کردی گئی ہے اس مقدمے میں بھی مرکزی ملزم شیخ دانش کو نامزد کیا گیا ہے خدیجہ پر تشدد اور ہتک آمیز سلوک پر مبنی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیا تھا ، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور آئی جی پنجاب نے نوٹس لیا اور فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے، جس کے بعد مرکزی ملزم دانش سمیت دیگر کو گرفتار کر لیا گیا تھا

چیئرمین نیب کے استعفیٰ کے مطالبے پر مسلم لیگ ن میں اختلافات

عمران خان نے ویڈیو کے ذریعے چیئرمین نیب کو کیسے بلیک میل کیا؟ سلیم صافی کے ساتھ طیبہ کا بڑا انکشاف

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan