کوئی دوسرا آپشن نہیں، 2023 کے الیکشن ٹیکنالوجی کی مدد سے ہوں گے،شبلی فراز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ماضی میں کسی حکومت نے ایسے منظم طور پر تعلیم پر توجہ نہیں دی
شبللی فراز کا کہنا تھا کہ دھاندلی کا شور ہر الیکشن کے بعد آتا ہے ای وی ایم کا مقصد ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد ہے ای وی ایم میں ایک خطرہ یہ بھی ہے کہ ہم ہار جائیں مگر دکھ نہیں ہوگا ووٹنگ کو آسان بنانے کیلیےٹیکنالوجی کا استعمال اہم کردار ادا کرے گا پولنگ ختم ہونے کے بعد مشین لاک کردی جائے گی ،منٹوں میں نتائج آجا ئیں گے،الیکشن کمیشن کے مطابق 18لاکھ ووٹ ضائع ہوجاتے ہیں ای وی ایم کے ذریعے یہ ووٹ ضائع ہونے کے چانس صفر ہیں ،اگلے انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہی ہوں گے پولنگ ختم ہونے کے بعد مشین لاک کردی جائے گی ،منٹوں میں نتائج آجا ئیں گے،
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ مستحکم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ہو، وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ ایسا ہو، ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں، 2023 کے الیکشن ٹیکنالوجی کی مدد سے ہوں گے،طالب علم سوچیں کہ اس کو کیسے ہیک کیا جا سکتا ہے، اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ وہ آئیں اور بات کریں، انکے خدشات کو دور کریں گے، اپوزیشن جماعتیں اپنے ٹیکنالوجی ایکسپرٹ کو بھیجیں اور دیکھیں کوئی مسئلہ ہو ہم دور کریں گے لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ بغیر دیکھے آپ اسے مسترد کر دیں، اب پاکستان نے آگے جانا ہے،دنیا کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، اکانومی ،ٹیکنالوجی کو بہتر کرنا ہے،
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ آج اپوزیشن جماعتیں کس منہ سے مہنگائی اور غریبوں کی بات کرتے ہیں گزشتہ حکومتوں میں حکمرانوں نے قومی دولت کو بے دردی سے لوٹا گیا اور بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں،گزشتہ حکومتوں نے ملک کی سیاست اور اداروں کو صرف اپنے اقتدار کے لئے تباہ کیا ملک کے تقریباً تمام ادارے صرف نام کے رہ گئے تھے تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کے اداروں کو دوبارہ بحال کیا ہےحکومت نے اپنی تین سالہ کارکردگی سے ملک کے عوام کو آگاہ کر دیا ہے مسلم لیگ (ن) کو ملک کی لوٹی گئی دولت کا حساب دینا اور ملک و قوم کا پیسہ واپس لانا ہوگا ایک وقت میں پیپلز پارٹی کی پورے ملک میں حکومت تھی اور آج پیپلز پارٹی ایک علاقائی جماعت بن کر رہ گئی ہے عوام نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو مسترد کر دیا ہے