آئی سی سی ورلڈکپ کے دسویں میچ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو با آسانی 134 رنز سے شکست دے دی گئی ہے جبکہ جنوبی افریقا کے 312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری آسٹریلوی ٹیم 41 ویں اوور میں 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور رواں ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کی یہ مسلسل دوسری کامیابی جبکہ آسٹریلیا کی مسلسل دوسری شکست ہے۔
جبکہ اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈکپ کے دسویں میچ میں کوئنٹن ڈی کوک کی مسلسل دوسری سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ ے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 312 رنز کا ہدف دے دیا ہے جبکہ لکھنو کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے اور ڈی کوک 109 اورایڈم مارکرم 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
– Shamsi will play today in Lucknow
– Inglis and Stonis replace Carey and Green for AustraliaWhat do you make of the XIs? 🤔https://t.co/eqZrhS2trz #CWC23 #AUSvSA pic.twitter.com/GPB8JXHadi
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 12, 2023
جنوبی افریقہ کی طرف سے ٹیم میں ایک تبدیلی بھی کی گئی ہے اور کوئٹزی کی جگہ تبریز شمسی کو شامل کیا گیا جبکہ آسٹریلیانے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کیں، کیمرون گرین اور ایلکس کیری کی جگی مارکس اسٹوئنس اور جوش انگلس کو شامل کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
واضح جنوبی افریقہ ا کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کوک اور کپتان ٹیمبا باووما نے کیا،دونوں کے درمیان 108 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اور پھر باووما 20 ویں اوور میں گلین میکسویل کی گیند پر 35 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔