نوجوان نسل کی نمانندہ فنکارہ کومل میر فہد مصطفی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں حادثاتی طورپر اداکارہ بنی ہوں ، میرا بالکل ارادہ نہیں تھا کہ میں شوبز کا حصہ بنوں اور اداکارہ بنوں. مجھے پہلا پراجیکٹ ملا اور مجھے لگا کہ ہم ٹی وی کا ہے خوشی ہوئی کہ اتنے بڑے پلیٹ فارم سے ڈرامہ آفر ہو رہا ہے کر ہی لینا چاہیے لہذامیں نے ڈرامہ کر لیا ، شوق شوق میں ڈرامہ کر لیا کامیابی بھی مل گئی لیکن ارادہ نہیں تھا کہ اسی میں اپنا مستقبل بنائوں . ڈرامہ جب آن ائیر گیا گزرتی ہر قسط کے ساتھ کامیابی ملنا شروع ہوئی لوگ پہچاننا شروع ہوئی تو مجھے

شوق ہوا اور اداکاری سے محبت ہونے لگی ، میں نے سوچ لیا کہ اب یہی کرنا ہے ، یہ تو بہت مزے کا کام ہے ، پیسہ بھی ہے شہرت بھی ہے میں نے پھر خود پر توجہ دینی شروع کی، اور اب یہ عالم ہے کہ مجھے اداکاری کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کرنا . فی الحال تو مجھے مزید کچھ نہیں کرنا سوائے اداکاری کے. مجھے جو بھی کردار آفر ہوئے ہیں وہ سب کے سب ہی بہت اچھے تھے انہوں نے میری انڈسٹری میں پہچان بنانےمیں مدد کی. فلموں میں کام کر لوں گی اگر کوئی اچھا پراجیکٹ آفر ہوا تو.

Shares: