اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی جو کہ اپنی شادی سے بہت خوش ہیں وہ اپنی شادی کا جشن منانے کےلئے مالٹا پہنچ گئی ہیں اور وہاں سے لمحہ بہ لمحہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر رہی ہیں. انسٹاگرام پر کومل رضوی کی فیملی کی طرف سے خوشی میں ناچنے گانے جھومنے اور جشن منانے کی تصاویر گلوکارہ کے بھائی نے شئیر کیں.ان تصاویر اور ویڈیوز کا کیپشن میں انہوں نے اپنی بہن اور بہنوئی کو شادی کے اس پرمسرت موقع پر مبارک باد پیش کی۔ان ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ مالٹا میں منعقد شادی کی تقریب میں کومل رضوی نے غیر رسمی سفید رنگ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ ان کے شوہر سیاہ رنگ کے کوٹ اور پینٹ میں نظر آئے۔
”مالٹا میں ہونے والی شادی کی اس تقریب میں عزیز و اقارب نے بھرپور شرکت کی”۔یاد رہے کہ کومل رضوی اس سے قبل بھی شادی کر چکی ہیں لیکن ان کی شادی ناکامی سے دوچار ہو گئی تھی. تاہم وہ اپنی نئی شادی سے کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ میرے شوہر بہت اچھے ہیں اور میرا بہت خیال رکھتے ہیں. ان کا کہنا ہےکہ میں خوش قسمت ہوں کہ میری شادی ایک ایسے شخص سے ہوئی ہے جس کی ترجیحات میں اسکی فیملی ہے.