پاکستانی گلوکارہ کومل رضوی نےیوم پاکستان کے سلسلے میں23 مارچ کو سری لنکا میں ہونے والے تین روزہ کلچرل فیسٹیول میں پرفارم کریں گی
باغی ٹی وی : میزبان و گلوکارہ کومل رضوی شانِپاکستان کی جانب سے سری لنکا میں تین روزہ کلچرل فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس اور شو کو کامیاب بنانے کے لئے خوب محنت کر رہی ہیں
اس حوالے سے گلوکارہ کومل رضوی نے بتایا کہ دنیا بھر میں پاکستانی لوک موسیقی اور صو فیانہ موسیقی کو بہت پسند کیا جاتا ہے ہماری موسیقی میں ایک جادو ہے جس نے دنیا بھر کے سننے والوں کو اپنی سحر میں جکڑ رکھا ہے
انہوں نے کہا کہ شان پاکستان کی سفیر ہونے کی وجہ سے سری لنکا کے شو کے لیے زیادہ محنت کررہی ہوں اس سلسلے میں مجھے ہما نصر اور شہناز رمزی مدد کر رہے ہیں
کومل رضوی نے شوبز کرئیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں کم عمری ہی میں شوبز سے منسلک ہو گئی تھی
انہوں نے کہا کہ حیدر امام رضوی کے ڈرامے ہوائیں سے مجھے پہچان ملی لیکن اس وقت میں بہت چھوٹی تھی کومل رضوی کے مطابق میں نے بالی وڈ کے صف اول کے فنکاروں کے انٹرویوز بھی کیے ہیں جو انٹرنیشنل چینل وی پر نشر کیے گئے شاہ رخ خان، عامر خان، امیتابھ بچن اور اکشے کمار وغیرہ کے انٹرویوز بے حد پسند کیے گئے
انہوں نے کہا کہ میں شہرت کے پیچھے کبھی نہیں بھاگی اپنی مرضی سے کام کرتی ہوں یہی وجہ ہے کہ جب بھی دو تین سال کے لمبے عرصے کے بعد آتی ہوں تو اپنے ساتھ نئے گانے ان کی ویڈیوز اور کچھ نئے آئیڈیاز کے ساتھ کام شروع کرتی ہوں
انہوں نے کہا میرے والد اور بھائی حسن رضوی نے شوبز میں مجھے بھر پور سپورٹ کیا