پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف ادکارہ تارا محمود گزشتہ کئی برسوں سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی ایک خاص پہچان اور نام بنا چکی ہیں-

باغی ٹی وی :اداکارہ تارا محمود نے سرکاری ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ‘انسپکٹر کھوجی’ سے ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کیا اس وقت سے اب تک تارا محمود ڈرامہ انڈسٹری کی سینئیر اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ اور ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے مشہور ڈرامہ سیریل سنو چند اور راز الفت میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور سنو چندا کے سیکوئل سنو چندا 2 میں بھی جلوہ گر ہوں –

لیکن تارا محمود کا اداکاری کے علاوہ ایک اور ایسے منفرد حوالے کا انکشاف سامنے آیا ہے جو مداحوں کے لیے حیرانی کا باعث ہے۔

بہت ہی ک لوگ یہ جانتے ہیں کہ اداکارہ تارا محمود پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی صاحبزادی ہیں۔

کچھ روز قبل تارا محمود کی جانب سے اپنے والد اور وزیر تعلیم شفقت محمود کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی جس کے بعد مداح یہ جان کر حیران رہ گئے کہ اداکارہ پاکستان کے مقبول سیاستدان کی بیٹی بھی ہیں۔

جبکہ کچھ صارفین نے تو تارا محمود کےاس انکشاف کے بعد درخواست کی کہ وہ اپنے ابو سے سفارش کریں کہ امتحانات آن لائن لے لیں-

خیال رہے کہ اداکارہ کی ایک جڑواں بہن بھی ہیں اور وہ مجموعی طور پر تین بہنیں ہیں، تارا محمود اس سے قبل بھی نے اپنے والد اور اہل خانہ کے ساتھ تصاویر شیئر کر چکی ہیں۔

Shares: