کون کونسی جماعتیں بچوں کو سیاست کیلئے استعمال کرتی ہیں؟ فواد چوہدری کے بیان نے کھلبلی مچا دی

0
32

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کیوں نئےالیکشن کی بات کررہےہیں،

بھارت سن لے کتنی ہی کمزور معیشتوں نے سپر پاورز کو شکست دی ، فواد چوہدری کی ٹویٹ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ مدارس کےبچوں کواحتجاج میں استعمال نہیں کرنا چاہیے، عمران خان کی نوازشریف اورزرداری سے ذاتی لڑائی نہیں، نوازشریف اورزرداری کےمطالبات عام آدمی سےمتعلق نہیں، مولانافضل الرحمان 5ہزارافراد بھی اکٹھےنہیں کرسکیں گے،

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

فواد چوہدری نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سیاست کے مین کھلاڑی نہیں ہیں، فواد چوہدری نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر آج ہی ٹویٹ کرتے ہوئے یہ بات بھی کی ہے کہ مدارس کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال کرنے کی تاریخ بہت پرانی ہے، بچوں کو جہاد کے نام پر ملاؤں نے استعمال کیا پھر سیاست میں ان غریب بچوں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، فضل الرحمنٰ اور لبیک تحریک وغیرہ ایسی سیاسی جماعتیں ہیں جن کے لیڈر ان بچوں کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کرتے ہیں،

جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

انہوں‌ نے لکھا ہے کہ اب فضل الرحمنٰ کی تحریک کے دو بڑے مقاصد ہیں ایک تو اپنی ذاتی سیاسی حیثیت کی بحالی دوسرا مدرسہ اصلاحات کو روکنا کیونکہ ایک دفعہ مدارس ہاتھ سے نکل گئے اور یہ بچے غلامی کی زندگی سے شعور کے نظام میں داخل ہوگئے تو ان کی دکانیں مستقل طور پر بند ہو جائینگی، واضح‌ رہے کہ فواد چوہدری کی طرف سے پہلے بھی اس قسم کی بیان بازی کی جاتی رہی ہے جس پر مذہبی و سیاسی جماعتوں کی طرف سے ان پر سخت تنقید کی جاتی رہی ہے،

Leave a reply