نیویارک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کا ‘امید کا پیغام’کھل کرڈانس بھی کیا ،اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس میں جنوبی کوریا کے پاپ بینڈ بی ٹی ایس نے ‘امید کا پیغام’ جاری کیا۔
برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق بی ٹی ایس کا مذکورہ ویڈیو پیغام پہلے سے ریکارڈ شدہ تھا جسے اقوام متحدہ کے ادارے بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔
ویڈیو پیغام میں بی ٹی ایس کے اراکین نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث نافذ کیے گئے لاک ڈاؤنز کے دوران اپنی کوششوں کو بیان کیا جس میں انہوں نے مداحوں کو مثبت رہنے کی ترغیب دی۔کورین بینڈ کا یہ پیغام انگریزی اور کورین زبانوں میں جاری کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ورچوئل اجلاس 21 ستمبر سے جاری ہے۔