کورونا وائرس کےخطرے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے تمام ممکنہ اقدامات کیے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
باغی ٹی وی : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کےخطرے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے تمام ممکنہ اقدامات کیے ہیں، ڈاکٹرز اور نرسز کی ٹریننگ، پنجاب میں ٹیسٹ، سکریننگ کی سہولت موجود ہے، اقدامات میں بڑے ہسپتالوں میں اسپیشل وارڈز کا قیام، اور متعلقہ SOPs طےکرنا شامل ہیں، کسی مشتبہ مریض کےبارے میں فوری قریبی ہسپتال سےرجوع کریں،
کورونا وائرس کےخطرے کےپیش نظر پنجاب حکومت نے تمام ممکنہ اقدامات کیے ہیں جن میں ڈاکٹرز اور نرسز کی ٹریننگ، پنجاب میں ٹیسٹ/سکریننگ کی سہولت، بڑےہسپتالوں میں isolation/quarantine وارڈز کا قیام، اور متعلقہ SOPs طےکرنا شامل ہیں.
کسی مشتبہ مریض کےبارے میں فوری قریبی ہسپتال سےرجوع کریں. pic.twitter.com/z3Qvi2ndw1— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) February 26, 2020
واضح رہے کہ کراچی کے ایک نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ 22 سالہ نوجوان یحییٰ جعفری ایران گیا تھا جہاں سے اس نے ہوائی جہاز کے ذریعے واپسی کی۔
محکمہ سندھ کا کہنا ہے کہ یحییٰ جعفری نامی یہ نوجوان کو نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واضحرہے کہ حکمہ تعلیم بلوچستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے میٹرک کے امتحانات بھی 15 مارچ تک ملتوی کردیے ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ذرائع ابلاغ سے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جو لوگ حالیہ دنوں میں چین اور ایران سے آئے ہیں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں۔