باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم میں ایک دو تبدیلیوں کے حوالے سے ڈسکشن چل رہی ہے،پچ کے حوالے سے دوپہر کے وقت ٹھیک سے پتہ چلتا ہے،
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ایک میچ کی وجہ سے پوری پلاننگ تبدیل نہیں کرسکتے،کوشش ہوتی ہے کہ شکست کے بعد پریشر نہ لیں،اظہر علی کا مستقبل یہاں بیٹھ کر ڈی سائیڈ نہیں کر سکتے،ٹیسٹ میچ میں ہر سیشن میں گیم تبدیل ہوتی ہے،ٹوٹل اور اس کا تعاقب کیسے ہوگا کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے،میچ میں کمییوں کو دورکرنے پر فوکس کررہے ہیں کوشش ہوتی ہے تمام کھلاڑی کرکٹ سے محظوظ ہوں غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں میرا کام ٹیم کو جتوانا ہوتاہے ، ہم نے کارکردگی دینی ہوتی ہے ،اگر دھند ہوئی تو راولپنڈی کی طرح کچھ اوورز اوپر نیچے ہوسکتے ہیں، بطور کپتان ہر چیز کی پلاننگ کرتاہوں کوئی پریشر نہیں ، نہ کسی کا لیتا ہوں،کسی کو دکھانا نہیں کہ میں کیا کرتا ہوں، جو میرا بیسٹ ہے وہ کرنے کی کوشش ہوتی ہے
اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم
ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے
ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ
ارشد شریف قتل کی تحقیقات سے متعلق ازخود نوٹس کیس سیکریٹری خارجہ نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا،
بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ میچ صورتحال اور پلان کے مطابق کھیلتے ہیں،ہم اپنے فاسٹ باولرز کے کمبی نیشن پر فوکس کریں گے ہم فاسٹ باؤلرز کی فٹنس کے حوالے سے زیادہ خیال رکھیں گےکرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے ہم آگے کی طرف دیکھتے ہیں،اظہر علی اچھے کھلاڑی ہیں، کب تک کھیلنا ہے یہ انکا حق ہے کہ وہ اپنا فیصلہ کریں