انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت کی بر وقت کارروائی سے چورگینگ گرفتار کر لئیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ رنگ لی آیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاوَن کے مطابق ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں ملواس اسدعرف اسدی گینگ کے3ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔انچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت عبدالحبیب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ان ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں گینگ کا سر غنہ اسد نواز عرف اسدی اور اُس کے ساتھی شہزاد اور کاشف بھی شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے 6موبائل فونز اور اسیسیریز برآمد کرلی گئی۔ ایس پی عاصم افتخار کمبوہ نے بتایا کہ ملزمان کے خلافت تھانہ کوٹ لکھپت میں ڈکیتی وچوری کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر کوٹ لکھپت پولیس کی ٹیم کو شاباشی دی گئی، اور ڈی آئی جی کا کہنا تھا کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں ایسے ہی جاری رہیں گی۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved