جیل حکام نواز شریف پر مہربان،خالص دودھ، گھی، روانہ ڈینگی سپرے

کوٹ لکھپت جیل میں دس بھینسیں، نواز شریف اور حمزہ شہباز کو روزانہ دیا جاتا ہے دس کلو خالص دودھ اور مکھن، جیل حکام کے ن لیگی رہنماؤں کلے ساتھ اچھے رویئے پر باقی قیدی بھی حیران ہو گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قومی اخبار دنیا کے رپورٹر محمد علی رانا نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کے اسیر رہنماؤں کیساتھ جیل انتظامیہ کا انتہائی خوشگوار رویہ نوٹ کیا گیا ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے احاطے میں دس بھینسیں رکھی ہوئی ہیں ان بھینسوں کی دیکھ بھال جیل ملازمین اور قیدیوں کے ذمے ہے جبکہ مبینہ طورپر جیل راشن سے ہی انکا چارا پورا کیا جاتا ہے ۔

نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ملتوی

روزنامہ دنیا کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جس دن سے نواز شریف ،حمزہ شہباز جیل پہنچے ہیں بھینسوں کا دس کلو دودھ روزانہ کی بنیاد پران کو مہیا کیا جاتا ہے ۔دودھ کا خالص گھی اور مکھن بھی اسیر رہنماؤں کو فراہم کیے جانے کا انکشاف ہو ا ہے ۔ مزید برآں نواز شریف اور حمزہ شہباز کی بیرک میں صبح شام ڈینگی سپرے ہونے لگا۔شام کے وقت جیل انتظامیہ کی جانب سے خوشبودار مچھر مار سپرے بھی مہیا کیا گیا ہے ۔

مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

دوسری جانب بعض قیدیوں کے عزیز واقارب نے بتا یا کہ ڈینگی بخار سے متعدد قیدی بیمار ہو چکے ہیں جیل کی وہی ناقص ادویات دیکر ٹال دیا جاتا ہے ۔ تاہم سپرنٹنڈنٹ جیل اعجاز اصغر کے مطابق کوئی بھینس نہیں پالی ۔ لہذا دودھ مکھن فراہم کرنے کی بات درست نہیں ۔ڈی آئی جی جیل لاہور ریجن ملک مبشر نے کا کہنا تھا پنجاب کی کسی بھی جیل میں اب تک ڈینگی کاایک بھی مریض نہیں نکلا،نوازشریف اور حمزہ کی کیمروں سے نگرانی کی جاتی ہے ۔

ممکنہ ڈیل یا حکومت کے خلاف تحریک؟ نواز شریف سے ملنے شہباز شریف جیل پہنچ گئے

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے

نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

نوازشریف کوسزا سنانے والے جج ارشد ملک ویڈیو ا سکینڈل کے بعد یہ اپیلوں پر پہلی سماعت ہے عدالت نے جج ارشد ملک کی پریس ریلیز اور بیان حلفی کو اپیلوں کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیا تھا

Comments are closed.