اسلام آباد:(نمائندہ باغی ٹی وی)انتخابات سے قبل آزاد جموں و کشمیر میں مسلم لیگ نواز کا شیرازہ بکھرنے کا سلسلہ جاری کوٹلی سے مسلم لیگ نواز کے سابق امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی اور مرکزی رہنما ملک یوسف ایڈووکیٹ کا نون لیگ چھوڑنے کا اعلان
تفصیلات کہ مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اظہارِ اعتماد کےساتھ تحریک انصاف میں شامل اس سے قبل ہجیرہ سے مسلم لیگ نواز کے مرکزی نائب صدر سردار ارزش نے آلِ شریف سے اپنی سیاسی راہیں جدا کیں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات رکن قومی اسمبلی امجد علی خان اور تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری بھی موجودآزاد جموں و کشمیر پارلیمانی بورڈ کے اراکین راجہ منصور اور قیوم نیازی سمیت دیگر بھی ملاقات میں شریک وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور اہلِ کشمیر کیلئے انکے ویژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، سابق رہنما مسلم لیگ نواز
اپنے دورِ اقتدار میں اہلِ کشمیر کو شریف خاندان کی ظالم مودی سے قربتوں کے علاوہ کچھ میسر نہ آیابطور وزیراعظم نواز شریف نے حریت قیادت سے قطع تعلقی کرتے ہوئے مودی کے دوستوں سے روابط بڑھائےشریف خاندان نے ذاتی کاروبار میں وسعت پر کشمیر و اہلِ کشمیر کے مستقبل کو قربان کیا وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر تاریخی انداز میں زندہ کیا ہےآئندہ انتخابات میں اہلِ کشمیر وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جمع ہوں گے، ملک یوسف ایڈووکیٹ
باغی ٹی وی کی رپوٹ کہ مطابق انہوں نے کہا کہ ملک یوسف ایڈووکیٹ کا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں خیر مقدم کرتے ہیں حقِ خودارادیت کو اہلِ کشمیر کا بنیادی حق سمجھتے اور جدوجہدِ آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں5 اگست 2019 کے احمقانہ اقدام کے بعد بھارت کو عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا ہے متحرک، جامع اور بھرپور سفارتی مہم کے ذریعے وزیراعظم عمران خان اقوامِ عالم کو مسئلہ کشمیر باور کروانے میں کامیاب رہےریاست کے عوام کی بھرپور پشت پناہی سے بھارت اور اسکے مقامی سہولت کاروں کو پسپا کریں گےواضح اور فیصلہ کن اکثریت سے اقتدار سنبھالیں گے اور اہلِ کشمیر کی امنگوں کا پاس رکھیں گے، سیف اللہ خان نیازی








