کوٹ مبارک: بنیادی مرکزصحت میں نوزائیدہ بچہ ویکسین لگنے کے بعد جاں بحق

کوٹ مبارک،باغی ٹی وی (نامہ نگارامداداللہ تھہیم کی رپورٹ)بنیادی مرکزصحت میں نوزائیدہ بچہ ویکسین لگنے کے بعد جاں بحق

تفصیل کے مطابق بنیادی مرکز صحت کوٹ مبارک میں گذشتہ رات مجاہد اوگانی کی بیٹی کی ڈلیوری ہوئی بچہ بالکل صحیح سلامت پیدا ہوا تقریباََ آدھے گھنٹے کے بعد ایل ایچ وی نے بچہ کو ویکسین لگائی تو بچے کی طبیعت بگڑنے لگی توایل ایچ وی کو کہا بچے کی طبیعت خراب ہو گئی ہے بچہ مدہوش ہوتا جارہا ہے اس نے کہا نہیں بچے کو گھر جا کر دودھ پلائیں وہ ٹھیک ہو جائے گا ،مگر بچے نے گھر جاکر دودھ نہیں پیا اور اسے سلا دیا تو تھوڑی دیر بعد دیکھا تو بچے کی موت واقع ہو چکی تھی

تو لواحقین نے انچار ج ڈاکٹر کوصورتحال سے آگاہ کیا تو اس نے کہا کہ میں دیکھتا ہوںاور سوموار کو انکوائری میں دیکھیں گے ،

مجاہد اوگانی نے میڈیا سےبات کرتے ہوئے دیتے ہوئے بتایاکہ میری بیٹی کے ہاں شادی کے پانچ سال بعد پہلا بیٹا پیدا ہوا تھا اور ہماری خوشی کی انتہا نہیں تھی ،مگر ہسپتال کے عملہ کہ غفلت و کوتاہی سے ہمارے بچے کی موت واقع ہوگئی

جس کی وجہ سے ہمارےخوشیوں بھرے گھر میں کہرام مچ گیا ہے کیونکہ یہ پہلا بچہ تھا جوکہ کئی سال علاج معالجے اور منتوں سے پیدا ہوا تھا ۔ہم کوٹ مبارک ہسپتال کے عملہ کے خلاف کارروائی کریں گے اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ،کمشنر ،ڈپٹی کمشنر و محکمہ صحت کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں

اس موقع پر ڈاکٹر رحمت خان مستوئی سے موقف لیا گیا تو انہوں انصاف کی یقین دہانی کرائی اور بتایا کہ رپورٹ سی او کو روانہ کر دی ہے

یاد رہے کہ چند ماہ قبل بھی اسی بنیادی مرکز صحت میں عملہ کی غفلت سے ایک غریب کا بچہ اور بیوی فوت ہوئے تھے ۔ اور دیگر بھی اسی ہسپتال میں عملہ کی کوتاہی سے خواتین کے ساتھ ناروا سلوک ہونے کے انکشافات ہوئے ہیں ۔

Leave a reply